ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
چمن سے واپسی کے بعد کوئٹہ میں جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم ولی اللہ کی دعوت پر اُن کے گھر رات کے کھانے پر تشریف لے گئے۔ جامعہ رشیدیہ سرکی روڈ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یعقوب شرودی صاحب اور جامعہ عربیہ اسلامیہ کے شیخ الحدیث و جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر حافظ فضل محمد بٹریچ صاحب اور ضلعی امیر جمعیت حضرت مولانا عبد القادرلونی صاحب اور دیگر مقامی علماء کی بڑی تعداد کو اِس موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔ بروز جمعرات حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب کی زیارت کے قریب'' کواس'' کے سفر پر روانگی ہوئی۔ کواس میں واقع جامعہ انوار العلوم کا دورہ فرمایا۔ جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد نسیم صاحب دوتانی کے بھائی مولانا محمد جمیل صاحب دوتانی سے ملاقات فرمائی اور کواس ہی میں مولانا نور احمد آغا صاحب سے بھی اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء عزیز اللہ ، محمد عثمان نوشکوی، محمد راشد اور کمال الدین وغیرہ اِس موقع پر شریک ِسفر تھے۔ عصر کی نماز کے بعد واپس کوئٹہ کے لیے روانگی ہوئی۔ کوئٹہ میں راقم الحروف کی رہائش گاہ پر رات کے کھانے پر مدعو کیا گیا۔ ٢٥اگست بروز جمعہ کوحضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے کوئٹہ ایریگیشن کالونی کی مرکزی مسجد میں قاری طیب صاحب کے اصرار پر جمعہ کا خطبہ دیا اور نمازِ جمعہ پڑھائی۔ نمازِ جمعہ کے بعد حضرت نے مولانا محمد ابراہیم صاحب مینگل اور قاری عبد الحق صاحب اور اُن کے علاوہ دیگر معتبرین سے ملاقات کی۔ عصر کی نماز کے بعد بیعت کے خواہش مند مولانا سید محمود میاں صاحب سے بیعت ہوئے۔ اِس کے بعد نمازِ مغرب حضرت صاحب نے جامعہ رحیمیہ (المعروف نیلاگنبد) سرکی روڈ کا دورہ فرمایا اور وہاں کے مفتی گل حسن صاحب سے ملاقات کی۔ ہفتہ کے روز دن کے بارہ بجے کے جہاز سے لاہور بخیریت واپسی ہوئی،والحمد للہ۔ ١٧ اگست کو شام چار بجے کے جہاز سے حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مدظلہم کراچی میں حضرت قاری شریف احمد صاحب مدظلہم کی دعوت پر ختم قرآنِ پاک کی تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے۔ کراچی میں بہت سے اَحباب سے ملاقات کے علاوہ قاری شریف احمد صاحب ، محترم بھائی سلیم صاحب، محترم بھائی سیف اوربھائی شعیب برادران کے ہاں قیام رہا۔ ٢١ اگست کو صبح آٹھ بجے کے جہاز سے کراچی سے کوئٹہ روانگی ہوئی۔