ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
(٢٧) عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ حَنْطَبٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْجُحْفَةِ فَقَالَ اَلَسْتُ اَوْلٰی بِکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ قَالُوْا بَلٰی یَارَسُوْلَ اللّٰہِ قَالَ فَاِنِّیْ سَائِلُکُمْ عَنِ اثْنَیْنِ عَنِ الْقُرْآنِ وَعَنْ عِتْرَتِیْ ۔ (اخرجہ الطبرانی) مطّلِب بن عبد اللہ بن حنطب سے روایت ہے کہ وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے کہا خطبہ سنایا ہم کو حضور ۖ نے جُحفہ میں (یہ ایک مقام ہے مکہ و مدینہ کے درمیان) پس فرمایا کیا میں تم پر تمہاری جانوں سے زیادہ حقدار نہیں ہوں (یعنی کیا تم پر میرا حق زیادہ نہیں ہے اُس حق سے جو تمہاری جانوں کا تم پر ہے؟) صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں یارسول اللہ ۖ پھر فرمایا آپ نے، بیشک میں تم سے پوچھوں گا (قیامت میں بابت تمہارے برتائو کے قرآن اور اپنی اولاد کے یعنی تم نے اِن دونوں سے کیسا برتائو کیا) دو چیزوں سے اور وہ قرآن اور میری اولاد ہے۔ (طبرانی) (٢٨) اَخْرَجَ الدَّیْلَمِیُّ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اَوَّلُ مَنْ یَّرِدُ عَلَی الْحَوْضِ اَھْلُ بَیْتِیْ ۔ دیلمی نے حضرت علی سے روایت کیا ہے کہ فرمایا رسول اللہ ۖ نے ،اول حوض کوثر پر میرے پاس میرے اہل بیت آوینگے۔ (٢٩) اَخْرَجَ الدَّیْلَمِیُّ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَثْبَتُکُمْ عَلَی الصِّرَاطِ اَشَدُّکُمْ حُبًّا لِّاَھْلِ بَیْتِیْ وَاَصْحَابِیْ ۔ دیلمی نے حضرت علی سے روایت کیا ہے کہ فرمایا رسول اللہ ۖ نے، تم میں زیادہ ثابت قدم رہنے والا پل صراط پر وہ شخص ہوگا جو میرے اہل بیت اور میرے صحابہ سے بہت زیادہ محبت رکھتا ہوگا۔(جاری ہے)