ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2006 |
اكستان |
|
تشریف لائے اِس حال میں کہ وہ ا ناج پیس رہی تھیں چکی سے اور ایک کمل اُونٹ کے بالوں سے بنا ہوا اَوڑھے تھیں (ایسے فقر کے حال میں) جب آپ نے اُن کو دیکھا تو آپ روئے اور فرمایا اے فاطمہ دُنیا کی تلخی کو گھونٹ گھونٹ کرکے پی ہمیشہ کی نعمت کے واسطے، پس یہ آیت نازل ہوئی (ولا بأس فی تعدد النزول کما فی الاتقان) (٢٢) عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ فَاطِمَةَ اَحْصَنَتْ فَرْجَھَا فَحَرَّمَ اللّٰہُ ذُرِّیَّتَھَا عَلَی النَّارِ (اخرجہ البزار وابویعلی والعقیلی والطبرانی وابن شاھین فی السنة والحاکم فی المستدرک) حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ فرمایا رسول مقبول ۖ نے بیشک فاطمہ نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی پس اللہ نے اُس کی اولاد کو دوزخ پر حرام کردیا۔ (اس کو محدث بزار اور ابویعلی اور عقیلی اور طبرانی نے اور ابن شاہین نے سنت میں اور حاکم نے مستدرک میں روایت کیا ہے) (٢٣) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ اِنَّ اللّٰہَ غَیْرُ مُعَذِّبِکِ وَلَاوَلَدَیْکِ ۔ (اخرجہ الطبرانی) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ فرمایا رسول مقبول ۖ نے فاطمہ سے ،بیشک اللہ عذاب نہ دے گا تجھ کو اور نہ تیرے دونوں بیٹوں کو۔ (اس کو طبرانی نے روایت کیا ہے) (٢٤) عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ شَیْئٍ اَسَاس وَاَسَاسُ الْاِسْلَامِ حُبُّ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَحُبُّ اَھْلِ بَیْتِہ (اخرجہ البخاری فی تاریخہ) حضرت حسن بن علی سے روایت ہے کہ فرمایا رسول مقبول ۖ نے ،ہر شئے کی ایک بنیاد ہے اور بنیاد اسلام کی محبت اصحاب رسول مقبول ۖ اور محبت آپ کے اہل بیت