Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005

اكستان

53 - 64
کارگذاری سفر مظفرآباد وبالاکوٹ
(  خالد عثمان متعلم جامعہ مدنیہ جدید  )
	میرے پیرو مرشدحضرت اقدس مولاناسیّد محمود میاں صاحب اورجامعہ مدنیہ جدید کے مدرس حضرت مولانا محمد حسین صاحب، بھائی سیّد حسّان میاں اورجامعہ مدنیہ جدید کے طلباء بھائی سلطان معاویہ عبدالرشید بلتی واحقر خالد عثمان ٩بجے صبح الحامد ٹرسٹ کی طرف سے امدادی سامان سمیت زلزلہ زدہ علاقہ کے دورہ پر مظفرہ آباد کے لیے روانہ ہوئے ۔ راستے میںگکھڑ میں اُستادالاساتذہ ،ولی کامل حضرت اقدس مولانا سرفراز خان صفدر صاحب مدظلہم العالی کی زیارت اورمزاج پرسی کے لیے تشریف لے گئے، ١٠منٹ بعد وہاں سے آگے روانگی ہوئی براستہ مری ہم رات کو ساڑھے نوبجے زلزلہ سے تباہ حال مظفر آباد میں رنجاٹہ شہر محلہ صادق آباد میں حضرت مولانا مفتی محمودالحسن صاحب کے پاس پہنچے اوران سے مدرسہ کے طلباء اور طالبات کی شہادت اورمدرسہ کی عمارت کے منہدم ہونے پر اظہار تعزیت اورہمدردی کی۔
	 مفتی صاحب کا مدرسہ جامعہ ابوہریرہ زلزلہ سے بری طرح متاثر ہو چکا تھا انہی کے ہاں رات کا قیام ہوا،اور رات خیمہ میں گزاری ۔ صبح فجر کی نماز کے بعد مفتی محمود الحسن صاحب کی فرمائش پر حضرت اقدس مولانا سیّد محمودمیاں صاحب نے انتہائی پُر اثربیان فرمایا جس میں علماء ،طلباء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اورجو اُس وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے سب ہی حضرت کے بیان کو بہت محبت اور شوق سے سنتے رہے اورحضرت کے بیان پر بہت خوش ہوئے اورایک مرتبہ پھر حضرت کے بیان کی وجہ سے اُن میں خدمت کا جذبہ اُبھرا اورسب کے سب حسب ِمعمول امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے ۔ حضرت کے اس مؤثر بیان کا اب بھی مجھے ایک ایک لفظ یاد ہے ۔ کارگزاری کے طویل ہو جانے کی وجہ سے نہیں لکھ سکتا ورنہ طبیعت تو چاہتی ہے کہ حضرت اقدس مولانا سیّد محمود میاں صاحب کا یہ بیان ماہنامہ ''انوار مدینہ ''میں دے دوں۔ 
	حضرت مفتی صاحب نے بتلایا کہ زلزلہ کے فورًابعدسے اب تک جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء نے امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا پیدل سفر کرکے بہت دور دراز علاقوں میں مدد کے لیے پہنچے، انتہائی خطرناک مقامات
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حاطب کا خاندانی پس منظر : 5 3
5 ایک تدبیر : 6 3
6 اس تدبیر کا نقصان : 6 3
7 نبی علیہ السلام کو آگاہی : 6 3
8 جامہ تلاشی کی دھمکی : 7 3
9 اپنی صفائی : 7 3
10 دربارِ رسالت سے حضرت حاطب کی تصدیق : 7 3
11 حضرت حاطب بدری تھے : 7 3
12 اہلِ بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کی ایک اور مثال : 8 3
13 صحابہ کرام کو آقا کی بے ادبی برداشت نہ تھی : 9 3
14 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں ابتدائی تاثیر : 9 3
15 صحابہ کرام کا نبی علیہ السلام کے ساتھ تعظیم کا معاملہ : 10 3
16 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں آخری تأثر : 10 3
17 تحویلِ قبلہ 11 1
18 شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 15 1
19 (١ ) تعلیم : 16 18
20 (٢ ) تزکیہ : 17 18
21 (٣ ) علمی انہماک : 17 18
22 (٤ ) اُستاذکی خدمت : 18 18
23 (٥ ) مِلّت کی فکر : 19 18
24 (٦ ) جذبۂ خدمت : 19 18
25 (٧) اخلاق ِفاضلہ : 22 18
26 ثمرات ونتائج : 23 18
27 (١) بے مثال محبوبیت : 24 18
28 (٢) فیض ِعام : 24 18
29 (٣) اَبدی زندگی : 24 18
30 حج کی عظمت وفضیلت 26 1
31 جرمنی میں ٥٥ سالہ خاتون کے گھرتیرھویں بچے کی پیدائش 30 1
32 وفیات 31 1
33 حج : ایک عاشقانہ فریضہ 47 1
34 کارگذاری سفر مظفرآباد وبالاکوٹ 53 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
36 جنت اور جہنم کو واجب کرنے والی دوباتیں 56 35
37 دو قسم کے لوگوں کا جہاد 57 35
38 دینی مسائل 58 1
39 ( خاص حالات کی کچھ نمازیں ) 58 38
40 نمازِاستسقاء : 58 38
41 نماز کسوف وخسوف : 58 38
42 نماز ِ خوف : 59 38
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter