Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005

اكستان

54 - 64
تک بھی گئے اورایسے مقامات پر بھی گئے جہاں تاحال فوج بھی نہیں پہنچ سکی ،اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
	 اگلی صبح نو بجے جمعرات کے دن مظفرآباد سے روانہ ہو کر گڑھی حبیب اللہ کے راستے بالاکوٹ کی طرف روانہ ہوئے۔ تمام راستے میں زلزلے سے متاثرہ مکانات اور خیمہ بستیاں نظر آتی تھیں۔ کوہالہ ، مظفر آباد ، گڑھی حبیب اللہ ، بالاکوٹ کے پہاڑوں کی سلائیڈنگ نظر آتی تھی اوربعض جگہوں میں اب بھی پہاڑ ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ راستے میں گڑھی حبیب اللہ کے دو رہائشی طلباء جو اُس وقت ہمارے ہم سفر تھے ان کے زلزلہ سے متاثر والد اور چچا سے ملاقات کے بعد بالاکوٹ کی طرف روانہ ہوئے ،بالاکوٹ پہنچنے پر سب سے پہلے ظہر کی نماز ادا کی پھرامام المجاہدین حضرت سیّد احمد شہید  کے مزار مبارک پر تشریف لے گئے، اس کے بعد مجاہد اعظم حضرت شاہ محمد اسمٰعیل شہید کے مزار مبارک پر حاضری دی ۔مزار مبارک سے واپسی پر بالاکوٹ شہر میں جامعہ فریدیہ (اسلام آباد) کے قائم کردہ ''ادارة القاسم '' میں حضرت مولانا سیدمحمود میاں صاحب کے حکم پر امدادی اشیاء اُن کے حوالے کیں اوروہاں ادارہ میں موجود مولانا سعید اعوان صاحب مولانا قاسم صاحب اورباقی تمام ساتھیوں سے ملاقات کی اور اُن کی خدمات کو سراہا۔ ابھی تک حکومت نے نہ تو ملبہ کو ہٹایا ہے اورنہ ہی کسی انسان کو وہاں سے نکالا ہے ۔ بالاکوٹ شہر میں ٥ منزلہ ہوٹل مکمل طورپر زمین کے اندر دھنس گیا تھااور صرف اُوپر کی چھت نظر آتی تھی ۔ شہر کی باقی مارکیٹیں ، دکانیں سکول اور ہوٹل اور اکثرعمارتیں زمین کے اندر دھنسی ہوئی نظر آتی تھیں ۔ پھر مانسہرہ سے ایبٹ آبادتا خیر سے پہنچنے کی وجہ سے دوپہر کا کھانا مولانا زبیر صاحب کے گھر بعد مغرب کھایا۔ بعد ازاں ایبٹ آباد میں مولانا زبیر صاحب کی رہائش گاہ سے رخصت ہوئے ،شب کے اڑھائی بجے لاہور بخیریت واپسی ہوئی ۔
	نوٹ  :  حضرت اقدس مولاناسیّد محمود میاں صاحب نے جامعہ ابوہریرہ مظفرآباد میں بیان کے دوران بہت زبردست جملہ ارشاد فرمایا کہ ''یہ زلزلہ بعض لوگوں کے لیے عذاب اوربعض لوگوں کے لیے امتحان تھا'' بہرحال موت کی سختی سے تو بڑے سے بڑا ولی بھی نہیں بچ سکتا کیونکہ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھناہے لیکن ہوسکتا ہے کہ امتحان کے بعد اُن کے لیے نعمت کا ذریعہ بنے۔ جب کسی انسان کے بدن پر دانے نکل آتے ہیں تو اُس میں صرف اُسی جگہ کا قصور نہیں ہوتا بلکہ پورے بدن کے خون کے خراب ہونے کی وجہ سے کسی ایک جگہ پر دانے نکل آتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حاطب کا خاندانی پس منظر : 5 3
5 ایک تدبیر : 6 3
6 اس تدبیر کا نقصان : 6 3
7 نبی علیہ السلام کو آگاہی : 6 3
8 جامہ تلاشی کی دھمکی : 7 3
9 اپنی صفائی : 7 3
10 دربارِ رسالت سے حضرت حاطب کی تصدیق : 7 3
11 حضرت حاطب بدری تھے : 7 3
12 اہلِ بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کی ایک اور مثال : 8 3
13 صحابہ کرام کو آقا کی بے ادبی برداشت نہ تھی : 9 3
14 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں ابتدائی تاثیر : 9 3
15 صحابہ کرام کا نبی علیہ السلام کے ساتھ تعظیم کا معاملہ : 10 3
16 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں آخری تأثر : 10 3
17 تحویلِ قبلہ 11 1
18 شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 15 1
19 (١ ) تعلیم : 16 18
20 (٢ ) تزکیہ : 17 18
21 (٣ ) علمی انہماک : 17 18
22 (٤ ) اُستاذکی خدمت : 18 18
23 (٥ ) مِلّت کی فکر : 19 18
24 (٦ ) جذبۂ خدمت : 19 18
25 (٧) اخلاق ِفاضلہ : 22 18
26 ثمرات ونتائج : 23 18
27 (١) بے مثال محبوبیت : 24 18
28 (٢) فیض ِعام : 24 18
29 (٣) اَبدی زندگی : 24 18
30 حج کی عظمت وفضیلت 26 1
31 جرمنی میں ٥٥ سالہ خاتون کے گھرتیرھویں بچے کی پیدائش 30 1
32 وفیات 31 1
33 حج : ایک عاشقانہ فریضہ 47 1
34 کارگذاری سفر مظفرآباد وبالاکوٹ 53 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
36 جنت اور جہنم کو واجب کرنے والی دوباتیں 56 35
37 دو قسم کے لوگوں کا جہاد 57 35
38 دینی مسائل 58 1
39 ( خاص حالات کی کچھ نمازیں ) 58 38
40 نمازِاستسقاء : 58 38
41 نماز کسوف وخسوف : 58 38
42 نماز ِ خوف : 59 38
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter