ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) اہلِ بدر اوراہلِ حدیبیہ کا مقام ۔ حضرت حاطب کی برا ء ت صحابہ کرام کی جانب سے نبی علیہ السلام کی بے مثال تعظیم ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٤٨ سائیڈاے ( ١٩٨٥ ۔٦۔٢١) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت حاطب کا خاندانی پس منظر : ایک صحابی ہیں جن کا اسم گرامی ہے حضرت حاطب ابن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ، یہ رہنے والے تھے مکہ مکرمہ کے ،لیکن اِن کی قوم بڑی نہیں تھی مختصرتھی ہجرت کر آئے تھے، کچھ اہل خانہ مکہ مکرمہ میں رہ گئے جو لوگ بڑے خاندانوں والے ہوئے اُن کا سلسلہ تو یہ ہوا کہ مدینہ منورہ میں بھی مکہ والوں کی جائیدادیں تھیں انھوںنے طے کرلیا مکہ مکرمہ کے کافر دوستوں سے رشتہ داروں سے قبیلے والوں سے کہ تم ہماری جائیدادکی یہاں نگرانی کرتے رہو ہم تمہاری جائیداد کی مدینہ شریف میں نگرانی کرتے رہیں گے اس طرح ہمارے رشتہ داروں کا بھی ذرا خیال رہے ۔تو وہ (مشرکین مکہ )اپنی جائیداد کی طمع میں لالچ میں مان گئے اس بات کو ، کہ ٹھیک ہے۔ اب حضرت حاطب جو تھے