Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005

اكستان

23 - 64
بہت سنا ہے کہ یہ شان محمودحسن شیخ الہند دیوبندی کی تھی اگر یہ صحیح ہے تو جانشینی کاحق ان سے زیادہ کسی کو نہیں پہنچتا۔ ( بیس بڑے مسلمان  ص٤٨٨)
	حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نوراللہ مرقدہ جیسے مجدد اورمردم شناس شخصیت نے حضرت شیخ الاسلام  کے بارے میں ارشاد فرمایا  : 
(١)  ہمارے اکابر دیوبند کی بفضلہ تعالیٰ کچھ خصوصیات ہوتی ہیں ،چنانچہ شیخ مدنی   کے دوخداداد خصوصی کمال ہیں جو اُن میں بدرجہ اتم موجود ہیں، ایک تو مجاہدہ جو کسی دوسرے میں اتنا نہیں ہے، دوسرے تواضع چنانچہ سب کچھ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتے۔ 
(٢)   مجھ کو اپنی موت پر بھی فکر تھا کہ بعد میں باطنی دُنیا کی خدمت کرنے والا کون ہوگا، مگر مولانا حسین احمد مدنی کو دیکھ کر تسلی ہوئی کہ یہ دُنیا اُن سے زندہ رہے گی۔ 
(٣)  حضرت مولانا حسین احمد مدنی بہت شریف طبیعت کے ہیں ، باوجود سیاسی اختلاف رکھنے کے بھی کوئی کلمہ خلافِ حدود اُن سے نہیں سناگیا۔ (بیس بڑے مسلمان  ص ٥١٠)
	عارف باللہ حضرت اقدس مولانا عبدالقادر صاحب رائے پوری رحمة اللہ علیہ نے اِن الفاظ میں آپ کے کمالات کا اعتراف فرمایا  : 
''بھائی ! حضرت شیخ مدنی   کا ذکر کیا پوچھتے ہو پہلے تو ہم یوں ہی سمجھتے رہے ۔ مگر وقت کی نزاکتوں اور ہنگامہ آرائیوں میں جب ہم نے اِس مرد مجاہد کو آنکھ اُٹھا کر دیکھا تو جہاں شیخ مدنی   کے قدم تھے وہاں اپنا سر پڑا دیکھا ''۔ (بیس بڑے مسلمان  ص  ٥١٢)
	اِن جیسے اساطین اُمت کی گواہی آپ کے کمالات واخلاق پر بین دلیل ہے اگر کوئی تفصیل کا طالب ہوتواُسے الجمعیة شیخ الاسلام نمبر اور آپ کی سوانح پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
ثمرات ونتائج  : 
	 مذکورہ بالا صفات اور کردار سے آراستہ ہونے پر اللہ رب العزت کی سنت جاریہ کے مطابق آپ کواِن نعمتوں سے سرفراز کیا گیا جو اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں کو عطا کی جاتی ہیں ۔ ان نعمتوں کا خلاصہ تین جملوں میں کیا جاسکتا ہے  : 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حاطب کا خاندانی پس منظر : 5 3
5 ایک تدبیر : 6 3
6 اس تدبیر کا نقصان : 6 3
7 نبی علیہ السلام کو آگاہی : 6 3
8 جامہ تلاشی کی دھمکی : 7 3
9 اپنی صفائی : 7 3
10 دربارِ رسالت سے حضرت حاطب کی تصدیق : 7 3
11 حضرت حاطب بدری تھے : 7 3
12 اہلِ بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کی ایک اور مثال : 8 3
13 صحابہ کرام کو آقا کی بے ادبی برداشت نہ تھی : 9 3
14 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں ابتدائی تاثیر : 9 3
15 صحابہ کرام کا نبی علیہ السلام کے ساتھ تعظیم کا معاملہ : 10 3
16 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں آخری تأثر : 10 3
17 تحویلِ قبلہ 11 1
18 شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 15 1
19 (١ ) تعلیم : 16 18
20 (٢ ) تزکیہ : 17 18
21 (٣ ) علمی انہماک : 17 18
22 (٤ ) اُستاذکی خدمت : 18 18
23 (٥ ) مِلّت کی فکر : 19 18
24 (٦ ) جذبۂ خدمت : 19 18
25 (٧) اخلاق ِفاضلہ : 22 18
26 ثمرات ونتائج : 23 18
27 (١) بے مثال محبوبیت : 24 18
28 (٢) فیض ِعام : 24 18
29 (٣) اَبدی زندگی : 24 18
30 حج کی عظمت وفضیلت 26 1
31 جرمنی میں ٥٥ سالہ خاتون کے گھرتیرھویں بچے کی پیدائش 30 1
32 وفیات 31 1
33 حج : ایک عاشقانہ فریضہ 47 1
34 کارگذاری سفر مظفرآباد وبالاکوٹ 53 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
36 جنت اور جہنم کو واجب کرنے والی دوباتیں 56 35
37 دو قسم کے لوگوں کا جہاد 57 35
38 دینی مسائل 58 1
39 ( خاص حالات کی کچھ نمازیں ) 58 38
40 نمازِاستسقاء : 58 38
41 نماز کسوف وخسوف : 58 38
42 نماز ِ خوف : 59 38
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter