ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005 |
اكستان |
|
وفیات گذشتہ ماہ جامعہ مدنیہ جدید کے بہی خواہ جناب پرویز ملک صاحب کے بڑے بھائی جناب رفیق ملک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم اپنے خاندان کے سرپرست چھوٹوں پر مہربان اور نہایت خلیق انسان تھے، اِن کی وفات خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور اہلِ خاندان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ گذشتہ ماہ جناب حاجی فرمان صاحب کی اہلیہ اور محمد اسلم صاحب کی والدہ اچانک حرکت ِقلب بند ہوجانے سے وفات پاگئیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ جناب حافظ احسان سعید صاحب کے ماموں بھی گذشتہ ماہ حرکت ِقلب بند ہوجانے کی بناء پر وفات پاگئے،انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماکر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ حضرت مولانا عبد الرئوف صاحب کاکاخیل کا نوعمر نواسہ گذشتہ ماہ چوبیس تاریخ کو یرقان کے مرض کے سبب وفات پاگیا،انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ اُس کے والدین اور دیگر پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے، ادارہ تمام سوگواران کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے دُعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔