Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2005

اكستان

30 - 64
	ایک اورحدیث میں ہے کہ حق تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں: یہ میرے بندے بکھرے ہوئے بالوں والے میرے پاس آئے ہیں، میری رحمت کے اُمیدوار ہیں(اس کے بعد بندوں سے خطاب فرماتے ہیں )اگر تمہارے گناہ ریت کے ذروں کے برابر ہوں ، اور آسمان کی بارش کے قطروں کے برابر ہوں اور تمام دُنیا کے درختوں کے برابر ہوں ، تب بھی بخش دئیے جائو گے ، اب بخشے بخشائے اپنے گھر چلے جائو ، (کنز العمال )اور ایک اور حدیث میں ہے کہ حق تعالیٰ شانہ فخر کے طورپر فرشتوں سے فرماتے ہیں: دیکھو میں نے ان بندوں کی طرف اپنا رسول بھیجا، یہ اُس پر ایمان لائے ، میں نے اُن پر کتاب نازل کی،یہ اُس پر ایمان لائے ،تم گواہ رہو کہ میں نے اِن کے سارے گناہ معاف کردئیے ۔ (کنز العمال)
	غرض بہت کثرت سے روایات میں یہ مضمون وارد ہوا ہے، ان ہی جیسی احادیث کی بناء پر بعض علماء نے کہا ہے کہ حج کی معانی صغیرہ گناہوں کے ساتھ مخصوص نہیں ،کبیرہ گناہ بھی اس سے معاف ہوجاتے ہیں ، وہ بااختیار بادشاہ ہے، اُس کی نافرمانیوں کا نام گناہ ہے، وہ کسی آدمی کی یا کسی جماعت کو اپنے فضل سے بالکل ہی معاف کردے تو نہ اُس کے لطف وکرم سے بعید ہے نہ کسی دوسرے کا اِس میں اجارہ ہے۔
 جرمنی میں ٥٥ سالہ خاتون کے گھرتیرھویں بچے کی پیدائش
 برسلز (اے پی پی )جرمنی کی ٥٥ سالہ خاتون نے تیرھویں بچے کو جنم دیا۔ پیر کو جرمنی کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق جرمن خاتون نے خود حیرت کا اظہار کیا کہ وہ اس عمر میں کیسے تیرھویں بچے کی ماں بن گئی ۔ اس کے مطابق اس کا تیرھویں بچہ پیدا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا ۔ اس نے بتایا کہ اس کے ہاں پہلا بچہ ١٩ سال کی عمر میں پیدا ہوا ۔انگلش اور رُوسی زبان کی ٹیچر ٥٥سالہ جرمن رونیگ طلاق یافتہ ہے اور اس کے باقی بچوں کی عمریں ١٣سے ٣٤ سا ل ہیں ۔ رونیگ کے پانچ نواسے بھی ہیں جن کی عمریں ٨ماہ سے ١٦سال ہیں ۔  (روز نامہ نوائے وقت ، یکم نومبر ٢٠٠٥ء )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت حاطب کا خاندانی پس منظر : 5 3
5 ایک تدبیر : 6 3
6 اس تدبیر کا نقصان : 6 3
7 نبی علیہ السلام کو آگاہی : 6 3
8 جامہ تلاشی کی دھمکی : 7 3
9 اپنی صفائی : 7 3
10 دربارِ رسالت سے حضرت حاطب کی تصدیق : 7 3
11 حضرت حاطب بدری تھے : 7 3
12 اہلِ بدر اور حدیبیہ والوں کی فضیلت کی ایک اور مثال : 8 3
13 صحابہ کرام کو آقا کی بے ادبی برداشت نہ تھی : 9 3
14 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں ابتدائی تاثیر : 9 3
15 صحابہ کرام کا نبی علیہ السلام کے ساتھ تعظیم کا معاملہ : 10 3
16 اُس شخص کا صحابہ کرام کے بارے میں آخری تأثر : 10 3
17 تحویلِ قبلہ 11 1
18 شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ 15 1
19 (١ ) تعلیم : 16 18
20 (٢ ) تزکیہ : 17 18
21 (٣ ) علمی انہماک : 17 18
22 (٤ ) اُستاذکی خدمت : 18 18
23 (٥ ) مِلّت کی فکر : 19 18
24 (٦ ) جذبۂ خدمت : 19 18
25 (٧) اخلاق ِفاضلہ : 22 18
26 ثمرات ونتائج : 23 18
27 (١) بے مثال محبوبیت : 24 18
28 (٢) فیض ِعام : 24 18
29 (٣) اَبدی زندگی : 24 18
30 حج کی عظمت وفضیلت 26 1
31 جرمنی میں ٥٥ سالہ خاتون کے گھرتیرھویں بچے کی پیدائش 30 1
32 وفیات 31 1
33 حج : ایک عاشقانہ فریضہ 47 1
34 کارگذاری سفر مظفرآباد وبالاکوٹ 53 1
35 گلدستہ ٔ احادیث 56 1
36 جنت اور جہنم کو واجب کرنے والی دوباتیں 56 35
37 دو قسم کے لوگوں کا جہاد 57 35
38 دینی مسائل 58 1
39 ( خاص حالات کی کچھ نمازیں ) 58 38
40 نمازِاستسقاء : 58 38
41 نماز کسوف وخسوف : 58 38
42 نماز ِ خوف : 59 38
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک 62 1
Flag Counter