Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

60 - 64
	مسئلہ  :  پانچویں ترویحہ اوروتر کے درمیان بھی اِس قدر بیٹھنا مستحب ہے، اِس ترویحہ میں دُعا کرلینا بھی کافی ہے۔
	مسئلہ  :  وتر کو تراویح کے بعد جماعت سے پڑھنا بہترہے، اگر پہلے پڑھ لے تب بھی درست ہے ۔
	مسئلہ  :  جس شخص نے فرض اورتراویح تنہا ادا کیے ہوں وہ وتر جماعت کے ساتھ نہ پڑھے۔
	مسئلہ  :  بِلاعذر تراویح کی نماز بیٹھ کر پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے کیونکہ یہ سلف ِصالحین کے دور سے چلے آنے والے عمل کے خلاف ہے۔ 
	مسئلہ  :  مقتدی پہلے تو بیٹھ کر پڑھے اور جب امام رکوع میں جانے لگے تو کھڑا ہو جائے یہ مکروہ تحریمی ہے کیونکہ اِس میں منافقین کے ساتھ مشابہت ہے۔ اسی طرح یہ بھی مکروہ تحریمی ہے کہ باوجود موجود ہونے کے رکعت کے شروع میں شریک نہ ہواورجب امام رکوع میں جانے لگے اُس وقت نماز میں شریک ہوجائے۔ 
	مسئلہ  :   پندرہ سال سے کم عمر کا لڑکا تراویح کا امام نہیں بن سکتاجبکہ وہ ابھی بالغ نہ ہوا ہو۔
	مسئلہ  :  سامع نابالغ ہوتب بھی اُس کو پہلی صف کے درمیان میں کھڑا کرسکتے ہیں، اِس میں کراہت نہیں۔ 
	مسئلہ  :  داڑھی ٹھوڑی کے نیچے ایک مشت سے کم کرنا بالاتفاق حرام ہے۔ اس لیے ایسے شخص کو تراویح کا امام بنانا جائز نہیں ۔ اسی طرح جو شخص رمضان آنے پر داڑھی رکھ لیتا ہے اوررمضان کے بعد داڑھی مونڈ دیتا ہے یا شرعی حد سے چھوٹی کرلیتا ہے اُس شخص کو بھی تراویح کا امام بنانا مکروہ ہے ۔
	مسئلہ  :  کسی شخص کوتراویح کی جماعت گھر یا مسجد میں پڑھانے کے لیے اُجرت دے کر مقرر کرنا مکروہ تحریمی ہے ۔ اگر دینے کا رواج ہو اور اِس وجہ سے کوئی پڑھائے کہ عوض ملے گا تویہ بھی صحیح نہیں۔ البتہ اگر لینے دینے کا معمول نہ ہواور پھر کوئی حافظ امام کو ہدیہ میںکچھ دیدے تو لینے میں حرج نہیں ہے۔
	مسئلہ  :  تراویح کے بعد اجتماعی دُعا کرنے کی اجازت ہے لیکن نفلوں کے بعد اجتماعی دُعا کرنا جائز نہیں کیونکہ وتر کی جماعت کے بعد اجتماعیت ختم ہو جاتی ہے اورنفل انفرادی حیثیت میں ادا کیے جاتے ہیں چاہے مسجد میں ادا کریں چاہے گھر جاکر پڑھیں ۔ پنجگانہ نمازوں میں بھی سنن ونوافل کے بعد اجتماعی دُعا رسول اللہ  ۖ سے منقول نہیں بلکہ آپ  ۖ  کا عام معمول سنن ونوافل اپنے گھر میں ادا کرنے کا تھا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter