Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

58 - 64
شروع کرائی تو سب کو ایک امام پر جمع کردیا اورمتعدد جماعتوں کاسلسلہ ختم کردیاگیا۔
	مسئلہ  :  اگر کہیں عشاء کی نماز جماعت سے نہ پڑھی گئی ہو تو تراویح بھی جماعت سے نہ پڑھی جائے، اس لیے کہ تراویح عشاء کے تابع ہے۔ 
	مسئلہ  :  جہاں جماعت سے عشاء کی نماز پڑھ کر تراویح جماعت سے پڑھ رہے ہوں اُن کے ساتھ شریک ہوکر اُس شخص کو بھی تراویح کا جماعت سے پڑھنا درست ہے جس نے عشاء کی نماز بغیر جماعت کے پڑھی ہے۔
	مسئلہ  :  وہ شخص جس نے تراویح پڑھانی ہیں اُس نے اگر عشاء کے فرض تنہا پڑھے ہوں تو اُس کے لیے تراویح کی امامت مکروہ ہے لیکن اُس کے مقتدیوں کی نماز بلاکراہت صحیح ہوگی۔
	مسئلہ  :  اگر کوئی شخص مسجد میںایسے وقت پہنچے کہ عشاء کی نماز ہو چکی ہوتو اُسے چاہیے کہ پہلے عشاء کی نماز پڑھ لے پھر تراویح میں شریک ہو۔ اگر اِس درمیان میں تراویح کی کچھ رکعتیں ہو جائیں تو اُن کو وتر پڑھنے کے بعد پڑھے اوریہ شخص وترجماعت سے پڑھے۔ 
	مسئلہ  :  اگر کسی نے تراویح کی دوسری رکعت میں قعدہ نہیں کیا اورتیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا تو اگر اُس کوقیام میں یاد آگیا یعنی تیسری رکعت کے سجدہ کرنے سے پہلے پہلے یاد آگیا توچاہیے کہ لوٹے اورقعدہ کرے اورسجدہ سہو بھی کرے۔ اوراگر تیسری رکعت کا سجدہ کرلینے کے بعد یاد آیا تو ایک رکعت اورپڑھ کر سجدہ سہو کر کے نماز سے فارغ ہو، اِس صورت میں اُس کی دورکعتیں تراویح شمار ہوں گی اوردو رکعتیں نفل ہوں گی۔ جہاں تک قرأت کا تعلق ہے تو بہتر یہ ہے کہ پہلی دو رکعتوں میں کی گئی قرأت کا اعادہ کرلے لیکن اگر وہ بہت زیادہ مقدارہو کہ مقتدیوں پرگراںگزرے گی تو اِس قول پر عمل کیا جاسکتا ہے کہ پڑھی ہوئی پوری مقدار معتبر ہوگی۔
	مسئلہ  :  مہینے میں ایک مرتبہ قرآن مجید کا ترتیب وار تراویح میں پڑھنا سنت موکدہ ہے اورلوگوں کو کاہلی اورسستی سے اِس کو ترک نہ کرنا چاہیے، ہاں اگریہ اندیشہ ہو کہ اگر پورا قرآن مجید پڑھا جائے گا تولوگ نماز میں نہ آئیں گے اور جماعت ٹوٹ جائے گی یا اُن کو بہت ناگوارہوگا تو بہترہے کہ جس قدر لوگوںکو گراں نہ گزرے اُسی قدر پڑھا جائے ۔ الم ترکیف سے اخیر تک دس سورتیں پڑھ دی جائیں ، ہر رکعت میں ایک سورت، پھر جب دس رکعتیں ہو جائیں تواِن ہی سورتوں کو دوبارہ پڑھ لے یا اور جو سورتیں چاہے پڑھے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter