Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

55 - 64
 نیز دعوٰی دوستی دوستان تومی کنم وخود را برفتراک ایشان می بندم  ''۔   ١
''اے خدا ! ایک کتے ( اصحاب کہف کا کتا ) نے چند قدم تیرے دوستوں کے ساتھ اُٹھائے، تو نے اُسے اُن کے ساتھ کردیا (عاقبت میں )۔میں بھی تیرے دوستوںکی دوستی کا دعوٰی کرتا ہوں اوران کے فتراک میں خود کو نخچیرتصورکرتا ہو ں''۔
 یہ کہہ کر اللہ پاک سے اس کتاب کی مقبولیت کی دعا کرتے ہیں جو کہ ظاہر ہے اللہ کے ہاں نہایت مقبول ہے ۔
	انتشارات زوّار ایران نے ١٩٩٦ء میں ڈاکٹر محمد استعلامی کا تحقیق شدہ انتہائی متحقق نسخہ تذکرة الاولیاء شائع کیا ہے، ہمارے پیش نظر وہی نسخہ ہے ۔ڈاکٹر محمد استعلامی نے مختلف خطی اورشائع شدہ نسخو ں کی مدد سے اِس نسخہ کو مدون کیا ہے اورایک نہایت پر مغز دیپاچہ بھی تحریر کیاہے ۔اس دیپاچہ میں دوخطی نسخے (ایک کتب خانہ پیر الھدای ترکیہ اوردوسرا کتاب خانہ ملی تہران ) کاذکرکیا ہے جن میں ابواب کی تعدا د ٧٢ ہے ۔اسی میں پروفیسر نکلسن کے مدون کیے ہوئے نسخے کا بھی ذکر ہے جس میں ابواب کی تعداد ٩٦ ہے ۔پروفیسر نکلسن نے آخری٢٥ابواب کو ملحقات تصور کرتے ہوئے اس کو ''ذکر متاخرین از مشائخ کبار'' کے نام سے لکھا ہے  ٢  ڈاکٹر محمد استعلامی نے بھی اِن کے ملحقات ہونے کی بہت سی وجوہات لکھی ہیںجو قابلِ توجہ ہیں۔  ٣	 اس پیشِ نظر نسخہ کے مقدمۂ کتاب میں بھی حضرت شیخ    نے ٧٢  ابواب ہی تحریر فرمائے ہیں جن کا آغاز حضرت جعفر صادق  سے ہوتا ہے اوراختتام حضرت منصورحلاج  کے ذکر پر ہے ۔ 
	تذکرة الاولیاء ہمارے یہاں نہایت پڑھی جانے والی کتاب ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں کے شائع شدہ تمام نسخے نہایت غیر محقق اورترجمہ کے لحاظ سے انتہائی ناقص ہیں اورقریباًایک ہی ترجمہ تمام ناشرین شائع کررہے ہیں جس پر مترجم کا نام تک درج نہیں ہے ۔مقدمة الکتاب سمیت پوری کتاب کا ترجمہ نامکمل ہے جو مقامات مترجم کو مشکل معلوم ہوئے اُن کو حذف کردیا گیا ہے ۔ فہرست کتاب میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ کئی جگہ اپنی طرف سے اضافہ کیاگیا ہے جن کا اصل کتاب سے کوئی تعلق نہیں جس کی ایک مثال  حضرت امام ابوحنیفہ   کی کنیت والا واقعہ ہے جو اصل کتاب میں نہیں ہے ۔  ٤  
  ١  تذکرة الاولیاء ڈاکٹر محمد استعلامی ص١٠  ٢  ایضاً  ص٤١، ٤٢  ٣  تفصیل کے لیے دیکھیں ملحقاتِ تذکرہ ص٢٥  ٤  اس واقعہ کی تحقیق حضرت مولانا نعیم الدین صاحب مدظلہ نے کی ہے،تفصیل کے لئے دیکھیں  :  ماہنامہ انوارمدینہ  جلد ١،شمارہ  ٩ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter