Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

4 - 64
وَیَقْتُلُوْنَ النَّبِیِّیْنَ بِغَیْرِ حَقٍّ وَّیَقْتُلُوْنَ الَّذِیْنَ یَأْمُرُوْنَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْھُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ ۔(پ ٣   سورہ آل عمران آیت ٢١ )
'' اورقتل کرتے ہیں نبیوں کو ناحق اورقتل کرتے ہیں اُن لوگوں کو جو عدل کا حکم دیتے ہیں ،تو آپ ان کو درد ناک عذاب کی بشارت دے دیں ''۔ 
	حضرت موسیٰ علی نبیناوعلیہ السلام نے اِن کی ہر طرح سے مدد فرمائی ان کے سیاسی اورمعاشی استحکام کے لیے فرعون سے ٹکرلی ، اللہ نے اُس کو اُس کے لشکر سمیت غرق کردیا اوربالآخراِن کو فرعون کے شکنجہ سے نجات نصیب ہوئی۔ اس سب کچھ کے باوجود انہوں نے اپنے محسن حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نافرمانی شروع کردی اوراِن کو بہت اذیتیں دیں ۔دین ومذہب میں تحریف بھی اِن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔اِن تمام اُمور کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اِن کو ذلت ورُسوائی کا مارا ہوا قراردے دیا، ایسی بد عہداورمحسن کُش قوم سے کسی خیر کی اُمید رکھنا حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔ غزہ سے انخلاء جیسی چھوٹی موٹی کارروائیوں میں یہودیوں کا بہت بڑا سیاسی اورمالی فائدہ ہے جس پر حقیقت پسندی کا لبادہ اوڑھا گیا ہے ۔ اِس موقع پر حکمرانوں کو بہت دُور اندیشی سے کام لیتے ہوئے کوئی قدم اُٹھانا چاہے اوربلا وجہ کی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مسلمانوںکو یہود ونصارٰی کے شر سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 
 درس ِ حدیث
حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter