Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

40 - 64
	اورطلاق کی دوسری قسم کا ذکر حضرت عبداللہ بن مسعود کی اس حدیث میں ہے کہ سنت طریقے پر طلاق یہ ہے کہ شوہر ایک طلاق دے ایسے طہر میں جس میں جماع نہ کیا ہو،پھر عورت کو حیض آوے اورحیض سے پاک ہو جائے تو دوسری طلاق دی جائے پھر عورت تیسرے حیض سے بھی پا ک ہو جائے تو تیسری طلاق دے اوراب عورت ایک حیض عدت گزارے گی (اخرجہ النسائی ٣٣٩٤، وابن ماجہ ٢٠٢١)
	اورمذکورہ دونوں قسمو ںکا مجموعی ذکر اس آیت میں ہے : وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَاَمْسِکُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ سَرِّحُوْھُنَّ بِمَعْرُوْفٍ ( سورہ بقرہ ٢٣١)جس کا حاصل یہ ہے کہ ایک طلاق  یا دو طلاق الگ الگ طہر میں دینے کی صورت میں رجعت کا حق صرف عدت تک ہے کہ عدت گزرنے سے پہلے یا تورجعت کرے (اگر بھلے طریقے پر رکھنا ہے)  یا بھلے طریقے پرچھوڑدے اورعدت گزرجائے۔
	مندرجہ بالا تینوں آیتوں میں اللہ نے یہ بیان کیا ہے کہ دوطلاق تک شوہر کو عدت کے زمانے میں رجعت کا حق باقی رہتا ہے ، عدت گزرنے کے بعد رجعت کا حق با قی نہیں رہتا ہے بلکہ دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا اورتین طلاق دینے کی صورت میں زمانہ عدت میں نہ تو رجعت کا حق باقی رہتا ہے اورنہ ہی عدت کے بعد اِس سے نکاح درست ہے جب تک دوسرا شوہر اِس سے نکاح کرکے صحبت نہ کرلے۔
	قرآن کریم میںطلاق کی صرف دوقسموں کا ذکر کرنے کی حکمت ومصلحت دوسری آیت میں ملتی ہے، ارشادباری تعالیٰ ہے :   وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ مَخْرَجًا ( سورہ طلاق : ٢)  وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہ مِنْ اَمْرِہ یُسْرًا ( سورہ طلاق :٤) لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا( سورہ طلاق: ١) یعنی طلاق کی بابت جو اللہ سے ڈرے اور اُس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق طلاق دے تو ممکن ہے کہ اللہ اُس پر رحم وکرم اورنرمی کا معاملہ کریں اورکوئی سبیل پیدا فرمادیں بایں طور کہ طلاق کے بعد اللہ تعالیٰ شوہر کے دل میں بیوی کی محبت پیدا کر دیںاورشوہر بیوی کو چاہنے لگے اوررجعت کرلے اورظاہر ہے کہ تین طلاق دینے کی صورت میں رجعت نہیں کرسکتا ۔ 
	مندرجہ بالا آیتوں میں سے کسی ایک بھی آیت میں تیسری قسم کا بیان ہے ہی نہیںکہ جس نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاق دے دیں تو اُس کا کیا حکم ہے؟ قرآن نے اِس کا ذکرہی نہیں چھیڑا ہے بلکہ اس کا ذکر صرف احادیث ِصحیحہ شریفہ میں آیا ہے، اس لیے ایک مجلس کی تین طلاق کو تین ماننے پر قرآن کریم سے استدلال
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter