Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

30 - 64
لیتے ہیں اِس کے بعد مال لاتے ہیں یعنی بیوپاری کا کسی آڑھتی کے پاس مال لانا اِس کے ساتھ مشروط ہوتا ہے کہ آڑھتی اس کو قرض دے۔
	آڑھتی بھی بیوپاری کواپنا پابند کرنے کے لیے خود اُس کو بلاطلب قرض (Advance)دیتا ہے ۔ اس نظام کو مزید پختہ کرنے کے لیے منڈی کے آڑھتیوں میں اجتماعی طورپر یہ ضابطہ طے پاتا ہے کہ اگر مقروض بیوپاری اپنا مال کسی اورآڑھتی کے پاس لے جائے تواُس آڑھتی پر لازم ہوگا کہ وہ حاصل شدہ آڑھت اورکمیشن قرض دینے والے آڑھتی کو ادا کرے۔علاوہ ازیں اکثر آڑھتی بیوپاری کا لایا ہوا کچھ مال نسبتاً کم داموں پر خود خرید لیتے ہیں اور بیوپاری زیرِبار ہونے کی وجہ سے خاموش رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔
	بیوپاری ، ٹھیکدار اورزمیندار کے قرض لینے اور آڑھتی کے قرض دینے کا موجودہ رواج مفاسد پر مشتمل ہے جن میں سے چند ایک اُوپر ذکر بھی ہوئے ہیںاِس لئے اِس رواج کو ترک کرناضروری ہے۔اگر کبھی کسی بیوپاری کو کسی مجبوری سے قرض لینے کی نوبت آجائے اور آڑھتی اُس کو قرض دینے پر راضی ہوتو مندرجہ ذیل اُمور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے  : 
	(١)  بیوپاری وغیرہ کو اِس بات کا پابند نہ کیا جائے کہ وہ مال صرف قرض دینے والے آڑھتی کے پاس لائے۔
 	(٢)  آڑھتی بیوپاری کی مجبوری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُس سے کم نرخ پر سامان نہ خریدے کیونکہ ایک تو اِس میں دوسرے کی مجبوری سے فائدہ اُٹھانا ہے اوردوسرے اپنے دئیے ہوئے قرض پر نفع اُٹھانا ہے جو سودکی صورت ہے۔
	(٣)  یہ ضابطہ اورقانون کہ'' فروخت کرنے والے آڑھتی پر لازم ہوگا کہ وہ حاصل شدہ کمیشن اورآڑھت قرض دینے والے آڑھتی کو دے''ناجائزہے اور قرض دینے والے آڑھتی کو اِس کا لینا حرام ہے کیونکہ کام دوسرے نے کیا ہے اِس نے نہیں کہا لہٰذا ایک تو وہ دوسرے کا حق مارتا ہے اوردوسرے وہ یہ رقم اپنے قرض کی بنیاد پر لیتا ہے تو یہ کھلاسود ہے ۔ 
	تنبیہ  :  جیسے اُوپر ذکر ہوا چونکہ بیوپاری وغیرہ کو قرض دینے کا رواج ہے اورجتنا زیادہ قرض دیا جائے اورجتنے زیادہ بیوپاریوں کو دیا جائے اُتنا زیادہ کام بڑھتا ہے تو آڑھتی لوگوں کو اپنے ساتھ شریک کرلیتے ہیں اوراُن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter