Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

11 - 64
	سوال  :  زکٰوة سے اورکس قسم کی کیا کیا چیزیں مستثنیٰ ہیں ؟
	جواب  :  جائداد کے علاوہ مشینری کے اوزار ، فرنیچر ، برتن ، کپڑے خواہ وہ کسی تعداد میں ہوں زکٰوة سے مستثنیٰ ہیں ۔
	سوال  :  زکٰوة کس کس کودی جاسکتی ہے؟	
	جواب  :  یہ سوال بڑا مفید ہے، اس کاجواب سمجھ کریاد رکھنا چاہیے کہ زکٰوة اُس کو دی جائے گی(جونصابِ زکٰوةکا مالک نہ ہو ، اور)جس کے پاس استعمالی ضرورت سے زیادہ سامان بھی نہ ہو۔لہٰذا اگر کسی کے پاس گھر میں قیمتی فالتو سامان پڑاہو مثلاًتانبے کے برتن اورقالین وغیرہ جو وہ استعمال میں نہیں لاتا (یاریڈیو ، ٹیپ ریکارڈر، ٹیلیویژن اورزائد از ضرورت فرنیچروغیرہ )تو اُس سامان کی قیمت کا اندازہ کیا جائے گا،اگر اُس سامان کی قیمت بقدرِ نصاب بن جاتی ہے یعنی ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونے کی قیمت کے برابر تو یہ شخص زکٰوة لینے کا مستحق نہیں ہوگا۔اگر اپنے آپ کو غریب کہہ کر زکٰوة لے گا توسخت گنہگار ہوگا ۔ایسا شخص نہ زکٰوة لے سکتا ہے نہ صدقہ فطر، بلکہ ایسے آدمی پرتوخود صدقہ فطردینا واجب ہوتا ہے اورقربانی بھی۔
	 اوریہ بھی سمجھ لیجیے کہ زکٰوة اپنی اُصول یعنی ماں باپ یا اُن کے ماں باپ ، دادا، دادی ، نانا، نانی کو نہیں دی جاسکتی ۔ایسے ہی فروع یعنی بیٹا ،بیٹی، پوتا، پوتی ،نواسہ ،نواسی کوبھی نہیں دی جاسکتی ۔شوہر بیوی کو اوربیوی شوہر کو نہیں دے سکتی ۔
	سیّدوں کو وہ حسنی ہوں یاحسینی اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دوسری اولاد کو جنہیں علوی کہتے ہیں حضرت عقیل  ،حضرت جعفرطیّارکی اولاد کو بھی جو جعفری کہلاتے ہیں اورحضرت عبّاس بن عبدالمطلب کی اولاد کوبھی جو عبّاسی کہلاتے ہیں اوراگر کوئی حضرت حارث بن عبدالمطلب کی اولاد میں ہوں تو اُنہیں بھی ، غرض ان سب خاندانوں کو زکٰوة دینی اورانہیں لینی منع ہے ۔ 
	سوال   :  مدارسِ اسلامیہ میں زکٰوة کا مال دینا جائز ہے یا نہیں ؟
	جواب  :  ہاں طالب علموں کو زکٰوة کامال دینا جائز ہے اور مدارس کے مہتمموں کو اِس کے لیے کہ وہ طالب علموں پر خرچ کریں، دینے میں کچھ مضائقہ نہیں ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter