Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2005

اكستان

10 - 64
	سوال   :  کیا زکٰوة ادا کرنے کے لیے نیت ضروری ہے؟
	جواب  :  نیت ضروری ہے ورنہ زکٰوة ادا نہ ہوگی ۔ 
	سوال   :  زکٰوة کی شرح کیا ہے ؟
	جواب  :  زکٰوة کی شرح مالِ تجارت ، سونے اورچاندی کا چالیسواں حصہ ہے یعنی سوروپے پر ڈھائی روپے زکٰوة ادا کرنی ہوگی۔
	سوال   :  زکٰوة کس سرمایہ پر ادا کرنا ہوگی؟
	جواب  :  نقد ، زیور(چاہے استعمال میں آتا ہو یا رکھ رکھا ہو)سونا چاندی اورکاروبار ی سرمایہ خواہ وہ نقد ہو یا مال کی اتنی قیمت  ١   اور مالیت ہو اورجو مال قرض میں دیا ہوا ہو سب سرمایہ پر سال گزرنے پر زکٰوة ادا کرنی ہو گی 
	سوال   :  نصاب ِزکٰوة کیا ہے ؟
	جواب : ساڑھے باون تولے چاندی(٣٥ء ٦١٢گرام چاندی)،ساڑھے سات تولے سونا (٤٧٩ئ٨٧گرام سونا) اتنی قیمت کا مال تجارت یا نقد موجو د ہو تو زکٰوة دی جائے گی۔
	سوال   :  ' 'صاحب ِنصاب'' سے کیا مراد ہے؟
	جواب  :  جن مالوں میں زکٰوة فرض ہے شریعت نے اُن کی خاص خاص مقدار مقرر کردی ہے، اُس مقررہ مقدار کو ''نصاب'' کہتے ہیں اور اتنی مقدار جس کے پاس ہو اُسے ''صاحب ِنصاب''کہتے ہیں ۔
	سوال   :  کیا جائداد وعمارات پرزکٰوة ہوگی؟
	جواب  :  جائداد اورعمارتوں پر خواہ رہائشی ہوں یا کرایہ پردی ہوئی ہوں اُن پر زکٰوة نہیں ۔ جو اُن سے آمدنی ہوگی  ٢   وہ سال کے ختم پر دیکھی جائے گی اوراُس پر حساب لگا کر زکٰوة دی جائے گی ۔
  ١   بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زکٰوة صرف تجارتی مال سے حاصل شُدہ رقم پر ہوتی ہے جو نقد کی صورت میں موجود ہو، تجارتی مال پر نہیں ہوتی، یہ خیال بالکل غلط ہے زکٰوة تجارتی مال اوراُس سے کمائی ہوئی رقم دونوں پر ہوتی ہے ۔کتب ِفقہ میں اِس کی تصریح موجود ہے۔  ٢   یعنی جو عمارتیں کرایہ پر دی ہوئی ہیں اُن سے حاصل شُدہ کرایہ اگر اتنی مقدار میں ہے کہ وہ تنہاساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتا ہے تو اُس پر سال کے بعد زکٰوة دینی ہوگی اوراگر تنہا کرایہ تو اتنا نہیں ہے لیکن کرایہ سے حاصل شدہ رقم اوردوسری اشیاء (سوناچاندی ، مال ِتجارت ، کیش رقم ) مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتی ہیں تو پھر سب کو ملا کر حساب کرکے زکٰوة دینی ہوگی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 رمضان میں اچھے اوربُرے عمل کا اثر : 5 3
5 رمضان میں کیا کیا کرنا چاہیے : 6 3
6 عورتوں کو کیا کرنا چاہیے : 7 3
7 اُنگلیاںگواہی دیں گی : 7 3
8 نسبت کا مطلب : 8 3
9 مسائل ِزکٰوة 9 1
10 رمضان المبارک کی عظیم الشان فضیلتیں اوربرکتیں 16 1
11 وفات حسرت آیات 23 1
12 حضرت خلیفہ غلام رسول صاحب ر حمة اللہ علیہ 23 11
13 دَلالی اورآڑھت کے احکام 24 1
14 آڑھتی سے متعلق ایک حدیث کے مطلب کی وضاحت : 24 13
15 بروکر دلال کی اُجرت : 25 13
16 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت : 26 13
17 کمیشن ایجنٹ دلال کی اُجرت معین کرنا ضروری ہے اگرچہ فیصد کے حساب سے 26 13
18 کمیشن ایجنٹ پر تاوان : 27 13
19 کمیشن اوردلالی سے متعلق چند اورمسائل : 28 13
20 بیوپار، ٹھیکدار یا زمیندار کا آڑھتی وکمیشن ایجنٹ سے قرض لینا 29 13
21 کمیشن ایجنٹ دلالی کی چند جدید صورتیں : 31 13
22 (١) فاریکس ( FOREX )کمپنیاں : 31 13
23 (٢) سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دلالی : 32 13
24 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 34 1
25 ایک مجلس کی تین طلاق 38 1
26 احادیث ِصحیحہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں 38 25
27 طلاق کی قسمیں : 39 25
28 طلاق کی تین قسمیں ہیں 39 25
29 طلاق ثلاثہ اورائمہ مجتہدین : 41 25
30 طلاق ثلاثہ اوراحادیث : 41 25
31 آثار صحابہ : 47 25
32 گلدستہ احادیث 50 1
33 دو خصلتیں جن کے اپنانے پر انسان کو صابر وشاکر قرار دیا جاتا 50 32
34 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 52 1
35 احوال و آثار 52 34
36 حضرت شیخ عطار کی شہادت : 52 34
37 آثار حضرت شیخ عطار : 53 34
38 تذکرة الاولیاء : 54 34
39 دینی مسائل 57 1
40 ( نمازِ تراویح کا بیان ) 57 39
41 براستہ پشاورسفرِ کوہاٹ کے احوال 62 1
Flag Counter