ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005 |
اكستان |
|
یا پھر اُن کا تشیع ثابت کرنے کے لیے اُن کی طرف منسوب کتاب ''لسان الغیب ''کے مندرجات سے مدد لی جاتی ہے جس کے بارہ میںحافظ محمود شیرانی فرماتے ہیں : ''لسان الغیب''کے دونسخے میرے ہاتھ آئے ان کے مطالعہ کے بعد میں بدستور اپنی رائے پر قائم ہوں کہ لسان الغیب اُسی شیعہ مصنف کی تالیف ہے جس نے ''مظہر العجائب''لکھی ہے اور عطار کی نسبت اس کا انتساب ایک ناپاک افتراء ہے ''۔ ١ آپ مزید لکھتے ہیں : '' معلوم ایسا ہوتا ہے کہ لسان الغیب کے مصنف نے اپنی شیعیت کے اظہار میں ایک کتاب مظہرالعجائب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے نام پر لکھی تھی'' ۔ ٢ مزید فرماتے ہیں : '' اب اس کو شیخ عطار کی طرف منسوب کرنا جو مذہب سنت وجماعت کے پیرو ہیں جیسا کہ اُن کی تصنیفات سے ظاہر ہے میں کہتا ہوں سخت ظلم ہے ''۔ ٣ مزید لکھتے ہیں : ''مذہباً سنت وجماعت ہیں اورظن غالب ہے کہ حنفی ہیں قریب قریب اپنی ہر تصنیف میں اصحاب اربعہ کی مدح میں قلم اُٹھایا ہے ۔ قاضی نوراللہ شوستری اورمیرزامحمد بن عبدالوہاب قزوینی ان کو شیعہ تسلیم کرتے ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان لوگوں کا یہ عقیدہ محض ایسی تالیفات پر مبنی ہے جو بعد میں شیخ عطار کی طرف منسوب کی گئیں ہیں ورنہ عطار نے ایک سے زیادہ موقع پر اصحاب ثلاثہ کے مخالفوں کی تشنیع کی ہے ۔ دوئی باشد کجا درچار ای خام یکی بینی در آغاز ودر انجام گراین ہرچہار راباہم نداری تو یک عالم زدوعالم نداری (خسرو نامہ ص٤١، ٤٢ طبع ثمرہند) ٤ مقالات محمود شیرانی کے فاضل مرتب جناب مظہر محمود شیرانی مقالات کے حاشیہ میں پروفیسر سعید نفیسی ١ مقالات شیرانی ج٥ ص٤٤٠ ٢ ایضاً ٣ مقالات ِشیرانی ج٥ ص٤٤٢ ٤ مقالاتِ شیرانی ج٥ ص٤٥٨،٤٥٩