Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

43 - 64
جوشب وروز میں ڈھائی ہزار بُرائیاں کرتا ہو؟صحابۂ کرام نے عرض کیا کہ (جب معاملہ ایسا ہے تو )ہم ان کلمات کی محافظت کیوں نہ کریں گے ۔ آپ  ۖ نے فرمایا:بات یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اُس کے پاس شیطان آکر کہتا ہے کہ فلاں چیز یاد کر فلاں چیز یاد کر ، یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوجاتا ہے ، ایسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ اِن کلمات کی محافظت نہ کرے۔ اسی طرح شیطان سوتے وقت آجاتا ہے اوراُس کو سُلاتا رہتا ہے حتی کہ وہ (اِن تسبیحات کو چھوڑ کر )سوجاتا ہے۔ 
	ف  :  جن تسبیحات کا اس حدیث مبارک میں ذکر ہے اُنھیں'' تسبیحات ِفاطمی ''کہا جاتا ہے۔ بہت سی احادیث میں اِن تسبیحات کی فضیلت آئی ہے اس لیے ہر انسان کو چاہیے کہ ان کا معمول بنائے اور پانچوں نمازوں کے بعد نیز رات کو سوتے وقت ٣٣دفعہ سُبْحَانَ اللہ، ٣٣دفعہ اَلْحَمْدُ للہ اور٣٤ مرتبہ اللہ اَکْبَرْ پڑھا کرے ۔مذکورہ بالاحدیث میں نمازوں کے بعد ان تسبیحات کے اگرچہ دس دس مرتبہ پڑھنے کا ذکر ہے لیکن دیگر احادیث میں ٣٣،٣٣  اور ٣٤بار ہی پڑھنے کا ذکر ہے ، اسلاف کا معمول بھی یہی ہے ۔ اس لیے ٣٣،٣٣اور٣٤ بار ہی پڑھنا   افضل ہے۔ حدیث پاک میں اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ انسان چاہے کتنے ہی گناہ کرلے اِن تسبیحات کا اجروثواب اتنا ہے کہ اُس کے گناہ اِس سے نہیں بڑھ سکتے۔ جب انسان سے گناہ ہوں گے اوروہ ان تسبیحات کو بھی پڑھتا ہوگا تو انشاء اللہ اِن کی برکت سے اُس کے گناہ معاف ہوتے رہیں گے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter