Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

37 - 64
ہل وعیال سمیت پہنچ گیا ۔فضل محمد مرض سے اِس قدر تنگ آچکا تھا کہ وہ موت کی دعائیں کرتا تھا چاہتا تھا کہ اسے کوئی مار ڈالے لیکن قدرت تو اِسے نمونہ عبرت بناناچاہتی تھی وہ زندہ سلامت لاہور پہنچ گیا ۔محلہ پرانی کچہری جالندھر کے تقریباً تمام افراد انجینئرنگ کالج کے ہوسٹل نزد ریلوے اسٹیشن عقب آسٹریلیا بلڈنگ میںیکے بعد دیگرے آکر مقیم ہوتے رہے۔ فضل محمدبھی بیوی بچوں سمیت وہاں آگیا، اُس کی حالت یہ تھی کہ دن رات بے چین وبے قرار رہتا تھا اورہر وقت تکلیف سے کراہتا رہتا تھا، اُس کی نیند حرام ہو چکی تھی۔ وہ ننگے بدن صرف ایک تہبند باندھے رہتا تھا۔ اس حالت میں وہ ایک ماہ لاہور میں مقیم رہا پھر وسط اکتوبر میں وہ لائلپور آگیا اور محلہ گورونانک پورہ گلی نمبر ٤ جہاں محلہ پرانی کچہری جالندھر کے رہنے والے بیشتر لوگ آباد ہوچکے تھے وہیں آگیا ۔اس کا مرض لاعلاج ہوچکا تھا یہاں چند ماہ بعد اُس کا اسی بیماری کی حالت میں انتقال ہوگیا ۔اُس کی میّت کی حالت ناگفتہ بہ تھی اُس کی لاش ایسی متعفن ہو گئی تھی کہ غسل دینے کو کوئی تیار نہیں ہوتا تھا ،بڑی مشکل سے لوگوں نے اپنے ناک منہ پر کپڑا باندھ کر یونہی پانی بہا دیا اور جلد از جلد قبرستان لے جا کر دفن کردیا۔
	اب'' شمس الحق'' کا حال سنئے ۔ یہ شخص جالندھر سے لائلپور آکر آباد ہوا۔ یہاں آکربھی اُس نے مسلم لیگی کارکن کی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر کام کرنا شروع کردیا۔ جلسوں میں بڑے زورشور سے تقریریں کیا کرتا تھا۔ اُس نے ایک اخبار انصاف بھی جاری کیا لیکن اس شخص کو کبھی چین نصیب نہ ہو سکا۔ راقم سطور نے بھی اس کو اچھی طرح دیکھا ہے ،وہ بڑا بد مزاج اور زبان دراز شخص تھا۔ بھائی عطاء الحق کا بیان ہے کہ میں ڈی ۔سی ۔ آفس میں بطورِ کلرک ملازم تھا، میرے پاس پریس سے متعلقہ کام بھی تھا۔ شمس الحق اخبار کے سلسلے میں اکثر میرے پاس آتا جاتا تھا۔ ١٩٤٩ء کی ابتدا ء کا یہ واقعہ ہے کہ اخبار کے ڈیکلریشن کے سلسلے میں وہ میرے پاس آیا اور تقریباً آدھ گھنٹہ کاغذات کی تکمیل کے سلسلے میں میرے پاس بیٹھا رہا۔ کاغذات مکمل کرنے کے بعد مجھے دے کر کچہری سے چلا گیا ، آخری دفعہ کچہری کے گیٹ پر اُسے دیکھا گیا۔ اُس کے بعد آج تک اُس کا پتہ نہیں مل سکا ۔ اس کے اغوا کی خبر آناً فاناً شہرمیں پھیل گئی۔ اخبارات میں ضمیمے شائع ہوئے پاکستان بھر میں پوسٹر لگے پتہ دینے والے کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا۔ انجمن مہاجرین جالندھر نے ملک گیر تحریک چلائی ،کئی وفد وزیر اعظم لیاقت علی خاں سے ملے، حکومت کی طرف سے یقین دہانیاں بھی ہوئیں لیکن مقبول ِبارگاہ رسالت مآب کی توہین کرنے والے شمی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter