Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

36 - 64
بھی اُسے رسید کردیے، جس پر فتح محمد جو فخریہ اپنا کارنامہ بیان کررہاتھا ساکت ہوگیا اوراُسے جرأت نہ ہو سکی کہ وہ کوئی بات کرسکے ۔اتنے میں چوہدری امام الدین صاحب (والد بھائی عطاء الحق ) بھی آگئے ۔انہیں جب یہ واقعہ معلوم ہوا تو انہوں نے اپنا جوتا اُتارلیا اورفتح محمد کی خوب پٹائی کی ،حتٰی کہ فتح محمد نے ہاتھ جوڑ کراُ ن سے معافی مانگی۔ چوہدری امام الدین صاحب نے تنبیہ عام کردی کہ اگر کسی نے ہمارے بزرگوں کے خلاف زبان درازی کی تو اُس کاحشر بُرا ہوگاہم اُسے کیفر ِکردار تک پہنچا کر چھوڑیں گے۔
	دوسرے سرغنہ'' فضل محمد'' کا حشر یہ ہوا کہ وہ رات کو جب اپنے گھر واپس پہنچا تواُسے بخار ہوگیا۔ صبح بیدار ہوا تواُ س کی پشت پر دوپھوڑے( دُنبل )ظاہر ہوئے جن کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ پھر چارپائی سے اُٹھنے کے قابل نہ رہا  اورسخت تکلیف میں کراہتا تھا۔ پانچ چھ روز کے بعد چوہدری امام الدین نے اُس کی والدہ سے جو دُکان پر سودا خریدنے کے لیے آئی تھی پوچھا کہ فضل کئی روز سے نظر نہیں آیا، اُس نے بتایا کہ وہ سخت بیمار ہے اس کی پشت پر پھوڑے نکل آئے ہیں۔ بھائی عطاء الحق صاحب کا بیان ہے کہ پھوڑوں میں کیڑے پڑگئے ہیں اورانہوں نے جسم کو کھانا شروع کردیا، پھوڑے تین انچ قطر سے کم نہیں تھے ۔ڈاکٹروں نے یہ تجویز کیا کہ اِن ناسوروں میں روزانہ قیمہ بھردیاجائے تاکہ کیڑے جسم کو نہ کھائیں چنانچہ روزانہ پائو پائو بھر قیمہ اِن دونوں ناسوروں میں بھرا جاتا تھا ،دن بھر میں کیڑے اس کو کھا جاتے تھے دوسرے روز نئے سرے سے قیمہ بھرا جاتا تھا۔
	چند ماہ بعد ملک تقسیم ہوگیا اور آبادیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ محلہ کچہری کے سب لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر ریفیوجی کیمپ واقع جالندھر چھائونی میں منتقل ہوگئے لیکن خدا کی شان کہ فضل محمد اورفتح محمد اپنے اہل وعیال سمیت وہیں رہے حالانکہ اُن کے رشتہ داروں نے ہر چند اصرار کیا کہ تم بھی ہمارے ساتھ آجائو لیکن انہوں نے کسی کی نہ مانی، دوسرے دن فضل محمد اورفتح محمد نکلنے پر مجبورہو ئے ۔فضل محمد ایک ہندو کارخانہ دار بھولا ناتھ کا ملازم تھا۔ وہ مع اہل وعیال اُس کے ہاں چلا گیا۔ فتح محمد بھی پناہ حاصل کرنے کی غرض سے گھر سے اپنی بیوی اورچھ سات بچوں کے ساتھ نکلا لیکن راستے ہی میں ایک سکھ جتھے کے ہاتھوں ریلوے پھاٹک (نزد اَڈہ ہوشیارپور )اہل وعیال سمیت بری طرح سے قتل کردیا گیا۔
	فضل محمد چھ سات روز کے بعد اپنے مالک بھولا ناتھ کی مدد سے ریفیوجی کیمپ واقع جالندھر چھائونی میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter