Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

6 - 64
شہید ہو گئے تھے، عمواس ایک مقام کا نام ہے شام میں وہاں جب طاعون پھیلا اُس میں یہ مبتلا ہوئے ۔اُس زمانے میں اُنھوں نے یہ ہدایت فرمائی اپنے شاگردوں سے ۔حضرت عمروابن میمون اَودِی ایک ہیں ،یہ ''مُخَضْرَمِیْنَ '' میں ہیں یعنی انھوں نے زمانہ پایا ہے رسول اللہ  ۖ  کا لیکن اسلام بعد میں لائے ہیں زمانۂ جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں پائے ہیں انھوں نے ،یہ بھی ان کے شاگرد تھے ،ان کو ہدایت دی کہ تم عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائوتو یہ وہاں یعنی شام سے کُوفہ آگئے۔
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ  :
 	 حضرت عبد اللہ ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہ کوحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کوفہ بھیج دیا تھا کہ وہاں جاکر تعلیم دیں مذہبی دینی اور اُن لوگوں کو تحریر فرمادیا  اٰثَرْتُکُمْ بِعَبْدِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ میں نے ابن ِمسعود   کوتمہارے پاس بھیج کر اپنے پر تمہیں ترجیح دی ،مجھے خود ان کی ضرورت رہتی تھی لیکن میں نے تمہیں ترجیح دی۔ اوراس کی وجہ میں عرض کرچکا ہوں کہ اذربائیجان وغیرہ سے لے کر بخارا تک کا جو حصہ ہے، کوفہ فوجی نقطہ نظر سے ہیڈکوارٹر تھا اُس علاقہ کا اور بصرہ نیچے والے علاقہ کا (ہیڈ کوارٹرتھا) تھا جو یہاں بلوچستان اورسندھ تک بنتا ہے ،تو مکران اورکرمان یہ ١٨ھ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دورمیں ایک ہی سال میں یہ دونوں علاقے فتح ہو گئے تھے تو آبادی بھی تھوڑی تھوڑی ہو گی،قلعے بھی فاصلوں پر ہوں گے پھر اِن جگہوں کو منتخب کیا گیا ۔حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ہدایت بھیجی کہ جو لوگ ان لڑائیوں میں جہاد میں شامل ہیں وہ لوگ اپنی مستقل رہائش کا بندوبست کسی ایسی جگہ کرلیں کہ جس کی آب وہوا یہاں سے ملتی جلتی ہو، اس لیے کوفہ منتخب کیا گیا ۔ 
''  قُبَّةُ الاسلام  '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی  : 
	اب دُنیا میں (مدینہ منورہ کے بعد)کوئی شہر ایسانہیں کہ جس میں صحابہ کرام  کی اتنی کثرت ہو جتنی کوفہ میں ہوئی ہے ،توفقط کوفہ شہر میں پندرہ سو صحابہ کرام  رہتے رہے ہیں ۔ اور جوآئے اورچلے گئے وہ اس کے سوا ہیں تو دُنیا کا کوئی شہر ایسا نہیں تھا جسے یہ فضیلت حاصل ہو۔ اور قراء ت جو ہیں سبعہ ، سبعہ میں سے تین قاری جو ہیں وہ فقط کوفہ کے ہیں اورعشرہ میں سے چار قاری فقط کوفہ کے ہیں باقی چھ اورمختلف اطراف سے ہیں تو تقریباً نصف بن گئے۔ حاکم نیشا پوری کی کتاب ہے'' معرفتِ علوم الحدیث'' اس میں انھوں نے فہرستیں دی ہیں علماء کی ، کس علاقہ میں کتنے کس علاقہ میں کتنے رہے ہیں تو اس میں سب سے بڑی فہرست جو بنتی ہے تقریباً پوری دُنیا کے ٣/١ تیسرا حصہ فقط کو فہ کا تھا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter