Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

11 - 64
تقریبات ) کو منحوس یا معیوب سمجھتے ہیں جبکہ اسلامی اعتبار سے اس مہینہ سے کوئی نحوست وابستہ نہیں اوراسی وجہ سے   احادیث ِمبارکہ میں اس مہینہ کے ساتھ نحوست وابستہ ہونے کی سختی کے ساتھ تردید کی گئی ہے ۔اس لیے صفر کے ساتھ'' مظفر'' یا ''خیر '' کا لفظ لگا کر ''صفرالمظفر''یا ''صفر الخیر''کہا جاتا ہے تاکہ اس کو منحوس اور شروآفت والا مہینہ نہ سمجھا جائے بلکہ کامیابی والا اوربامراد نیز خیر کا مہینہ سمجھا جائے ۔ اوراس مہینے میں انجام دئیے جانے والے کاموں کو نامراد اورمنحوس سمجھنے کا تصور اور نظریہ ذہنوں سے نکل جائے۔
صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات  : 
	اسلام سے پہلے جاہلیت کے زمانہ میں ''صفر'' کے متعلق اہلِ عرب کے مختلف اور عجیب وغریب خیالات اورتوہمات تھے اورآج بھی زمانۂ جاہلیت سے کچھ ملتے جلتے خیالات اورتوہمات پائے جاتے ہیں ۔ حضراتِ محدثین کرام واکابرِ عظام رحمہم اللہ نے ان توہمات وخیالات کی جو تفصیل بیان فرمائی ہے ، اس کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے۔ 
(١)  ماہِ صفر اور ''نسی ٔ  ''کی رسم  : 
	عرب میں  پہلے سے یہ معمول چلا آرہا تھا کہ سال کے بارہ مہینوں میںسے چار مہینے یعنی ''ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم، رجب '' خاص ادب واحترام کے مہینے شمار ہوتے تھے۔ ان چار مہینوں کو ''اَشْھُرِ حُرُمْ ''کہا جاتا ہے  یعنی ایسے مہینے جو کہ حرام ہیں۔ اورحرام سے مراد احترام اورعظمت والے ہیں۔ان مہینوں میں خون ریزی اورجدال وقتال قطعاً بند کر دیاجاتا تھا۔وہ لوگ اس زمانہ میں حج وعمرہ اورتجارتی کا روبار وغیرہ کے لیے امن وامان کے ساتھ آزادی سے سفر کرسکتے تھے۔اس زمانہ میں کوئی شخص اپنے باپ کے قاتل سے بھی چھیڑ چھاڑ نہ کرتا تھا۔ اسلام کے آنے سے ایک مدت پہلے جب عرب کی وحشت وجہالت حد سے بڑھ گئی اورباہمی جدال وقتال میں بعض بعض قبیلوں کی درندگی اورانتقام کا جذبہ کسی آسمانی یا زمینی قانون کا پابند نہ رہا تو''نسیء ''کی رسم نکالی گئی یعنی جب کسی زور آور قبیلہ کا ارادہ محرم کے مہینے میں جنگ کرنے کا ہوا توایک سردار نے اعلان کردیا کہ اس سال ہم نے محرم کو'' اَشْھُرِ حُرُمْ '' سے نکال کراس کی جگہ صفر کوحرام کردیا۔پھر اگلے سال کہہ دیا کہ اس مرتبہ پرانے دستور کے مطابق محرم کا مہینہ حرام اور صفر کا مہینہ حلال رہے گا ۔ اس طرح سال میں چار مہینوں کی گنتی تو پوری کرلیتے تھے لیکن ان کی تعیین میں اپنی خواہش کے مطابق ردوبدل کرتے رہتے تھے ۔گویا جاہلیت کے زمانہ میں کافروں کے کفر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter