Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2005

اكستان

53 - 64
حدیث ِ نظر
(  حضرت احسان دانش    ) 
بتوں سے پھر گیا دل، اب اُدھر دیکھا نہیں جاتا		درِ مولیٰ پہ ہوں اورسُوئے دَر دیکھا نہیں جاتا
رُخِ خیر البشر تو پھر رُخِ خیرالبشر ٹھہرا		اِن آنکھوں سے درِ خیر البشر دیکھا نہیں جاتا 
ہزار آئینے برتے ہیں ہزار آئینہ بیں دیکھے 		ترے جلوئوں سے کوئی بہرہ وَر دیکھا نہیں جاتا
اسی کوچے میں بیٹھا ہوں یہیں سے مرکے اُٹھوں گا		گدا بے شک ہوں، کوئی اور دَر دیکھا نہیں جاتا
میرے مولا رہوں کب تک میں اِن بے دین لوگوں میں 		کہ یہ جبرِ مسلسل عمر بھر دیکھا نہیں جاتا
جو سمٹیں آنسوئوں کی جھالریں سب کچھ نظر آئے		خطا کس کی ہے؟ جو اَے چشم تر دیکھا نہیں جاتا
کبھی مہتاب کی صورت اُتر بھی آئو آنگن میں 		ستاروں کو مسلسل رات بھر دیکھا نہیں جاتا
جو تو غفلت سے چونکے راہِ حق بھی خود بخود اُبھرے		مُندی آنکھوں تماشائے سحر دیکھا نہیں جاتا
ہزاروں اہلِ زر اِس آستاں پر سربزانو ہیں 		جہاں انسان کی قیمت ہے ، زر دیکھا نہیں جاتا
دکھا بھی دے ، عطا کی ہے نظر جس کے لیے مجھ کو		اُٹھا بھی دے حجاباتِ نظر دیکھا نہیں جاتا
مسلسل ہو رہی جانے کیوں اُمت کی رُسوائی 		دعائوں میں یہ افلاسِ اثر دیکھا نہیں جاتا
کھڑا ہوں کب سے محرابِ حرم کے سامنے دانش  	نظر رہ رہ کے اُٹھتی ہے مگر دیکھا نہیں جاتا	
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 3درس حدیث 5 1
4 حضرت معاذرضی اللہ عنہ کی اپنے شاگردوں کونصیحت : 5 3
5 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ : 6 3
7 قُبَّةُ الاسلام '' کوفہ ،یہاں صحابہ کی بہت بڑی تعداد تھی 6 3
8 حضرت عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت : 7 3
9 عشرہ مبشرہ کے علاوہ اور حضرات بھی ہیں جن کو جنت کی بشارت ہے : 8 3
10 جنت کی بشارت اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ : 8 3
11 ماہِ صفرکے احکام اور جاہلانہ خیالات 10 1
12 ماہِ صفر ......اسلام کا دوسرا مہینہ : 10 11
13 ''صفر''کے معنٰی : 10 11
14 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ 10 11
15 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ 10 11
16 صفر کے متعلق جاہلیت کے عجیب وغریب توہُّمات اورخیالات : 11 11
17 (١) ماہِ صفر اور ''نسی ٔ ''کی رسم : 11 11
18 (٢)''صفر'' اوربدفالی : 12 11
19 (٣)''صفر'' اور پیٹ کا کیڑا : 13 11
20 (٤) ''صفر'' اورپیٹ کی بیماری : 13 11
21 (٥)''صفر''اوریرقان : 13 11
22 ماہِ صفر سے متعلق موجودہ دور کی توہم پرستیاں : 13 11
23 (١) ماہِ صفر اور تیرہ تیزی : 13 11
24 (٢)ماہِ صفر اور ابتدائی تیرہ دن : 14 11
25 (٣) ماہِ صفر اورجنّات کا آسمانوں سے نزول : 14 11
26 (٤) ماہِ صفر اورقرآن خوانی : 14 11
27 (٥) ماہِ صفراور شادی بیاہ کی تقریبات : 15 11
28 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید 16 11
29 صفر کو منحوس یا بُرا کہنے کی نسبت اللہ کی طرف لوٹتی ہے : 18 11
30 نحوست دراصل ''بداعمالیوں ''میں ہے : 19 11
31 کیا گھر، سواری اور عورت میں نحوست ہے؟ 23 11
32 نحوست سے متعلق ایک لطیفہ : 25 11
33 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 25 11
34 ماہِ صفر کے آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراس سے متعلق بدعات : 27 11
35 بریلوی مکتبہ فکر کے اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کا فتوٰی 30 11
36 شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّدحسین احمد صاحب مدنی رحمة اللہ علیہ کے آخری سفر پنجاب کی رُوح فرسا رُوداد 32 1
37 چندمثالیں پیش کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں : 32 36
38 اسلام اپنے اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے دوسرے سب دینوں پر غالب ہے 40 1
39 رشوت : 40 38
40 چوری : 41 38
41 حسب ِذیل اصول پرزندگی گزاریں : 48 38
42 حدیث ِ نظر 53 1
43 قادیانیوںکو دعوتِ اسلام 54 1
44 وفیات 57 1
45 اہم اعلان 58 1
46 دینی مسائل 60 1
47 اقامت کے مسائل : 60 46
48 مسافر اور مقیم کی امامت واقتداء کے مسائل : 62 46
49 نماز کے اندر نیت بدلنے کے مسائل : 62 46
50 متفرقات : 63 46
Flag Counter