Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

42 - 49
بروز جمعرات دن میں دس بجے احقر نے مرادآباد سے ٹیلی فون پر والدہ سے گفتگو کی، انہوں نے اطمینان کی خبر سنائی، والد صاحب سے بھی بات ہوئی، سلام وجواب کا وہی انداز تھا، احقر کو اسی دن لہر پور ضلع سیتاپور کے ایک عظیم اجلاس میں شرکت کے لئے آنا تھا، مغرب کے بعد لہرپور پہنچا، پونے آٹھ بجے ٹیلی فون آیا کہ والد صاحب کی حالت بے حد تشویش ناک ہے، چند منٹوں کے بعد وفات کی اطلاع آئی۔
گھر میں شام کا کھانا تناول فرمارہے تھے، چار لقمے کھاچکے تھے، والدہ محترمہ کھلارہی تھیں ، پانچواں لقمہ منہ میں ڈالا تو زور سے ہچکی آئی، لقمہ حلق میں پھنس گیا، لقمہ نکالا گیا تو کیفیت دگر گوں تھی، ڈاکٹروں کے مطابق سیریس ہارٹ اٹیک (خطرناک قلبی دورہ) ہواتھا، زمزم پلایا جاتا رہا، برادر محترم حضرت مولانا محمد اسعد قاسمی صاحب زیدمجدہم نے ۱۵؍چمچے زمزم کے پلائے، ڈاکٹر حضرات انجکشن لگانے کی تیاری ہی کررہے تھے؛ لیکن وقت موعود آچکا تھا، اللہ کے دین کا یہ خادم منزلِ آخرت پر پہنچنے کے مرحلہ میں آچکا تھا، اچانک نبض تھم گئی، سانسوں کا سلسلہ منقطع ہوگیا، ناسوتی زندگی سے رشتہ ختم ہوگیا، اور :
ع:  عمر بھر کی بے قراری کو قرار آہی گیا
فَاِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
یہ واقعہ ۱۶؍جمادی الاولیٰ ۱۴۳۲ھ مطابق ۲۱؍اپریل ۲۰۱۱ء شب جمعہ بوقت آٹھ بجے پیش آیا۔
حادثے کی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی، جامعہ امدادیہ مرادآباد اور دارالعلوم بستی میں سناٹے کا عالم تھا، ہر دل غمگین تھا، ہر آنکھ اشک بار تھی، شہر واطراف سے آنے والوں کا ہجوم تھا، سب کی حالت غیر تھی۔
احقر فوراً لہرپور سے بذریعہ کار روانہ ہوچکا تھا، برادرِ محترم جناب ڈاکٹر محمد ارشد صاحب لکھنؤ سے روانہ ہوچکے تھے، ہم رات دو بجے کے قریب بستی پہنچے، جامعہ امدادیہ کے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter