Deobandi Books

والد ماجد حضرت اقدس مولانا محمد باقر حسین قاسمی رحمہ اللہ تعالی

15 - 49
معلوم ہوتا تھا کہ دارالعلوم کی بلاواسطہ خدمت کی سعادت کو وہ مرادآباد کے قیام پر ترجیح دینے کا ارادہ کرچکے تھے؛ لیکن حضرت شیخ الحدیث سہارن پوریؒ نے حکماً فرمایا کہ: 
’’دارالعلوم کو مدرس بہت سے مل جائیں گے؛ لیکن جامعہ امدادیہ مرادآباد کو آپ جیسا فعال منتظم ملنا مشکل ہے‘‘۔
بالآخر آپ نے اپنا ارادہ بدلا، پھر جامعہ امدادیہ ہی پر اپنا سب کچھ نچھاور کردیا، ۱۹۷۸ء میں جامعہ امدادیہ کی شہری عمارت کے ناکافی ہونے اور طلبہ کے رجوع کی وجہ سے وسیع اراضی وعمارت کی ضرورت کے پیش نظر شہر سے باہر بالکل متصل شاہ راہِ عام (رام پور روڈ) پر چالیس بیگھہ وسیع اراضی کی خریداری عمل میں آئی، پرائمری، حفظ اور ابتدائی عربی کے درجات بتدریج وہاں منتقل کئے گئے، انتہائی پرشکوہ، دیدہ زیب اور عالی شان وسیع وعریض جامع مسجد تعمیر ہوئی (جو حسن تعمیر اور سادگی کا شاہکار ہے) درسگاہوں اور دارالاقامہ، دارالقرآن، دفاتر، اور اسٹاف کوارٹرس کے لئے پچاسوں کمرے تعمیر ہوئے، اور شہر کے باہر کی کھلی فضا میں انتہائی پرسکون ماحول میں تعلیم کا نظام بنایا گیا، جو ہنوز اُسی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔
یہ سارے کام حضرت والد صاحب کی محنتوں کے نقوش ہیں ، اور ان کاموں میں اور ادارے کو اس منزل تک لانے میں اللہ کے اس مخلص بندے کا کتنا خون جگر خرچ ہوا ہوگا، رکاوٹوں کے کیسے کیسے طوفان سے گذرنا پڑا ہوگا، صعوبتوں اور مشقتوں کے کون کون سے مرحلے طے کرنے پڑے ہوں گے؟؟ آج ہم اس کا صحیح ادراک وتصور بھی نہیں کرسکتے، بس اللہ کی خاص توفیق تھی اور اُس کی عطا کردہ خاص عزیمت اور ہمت تھی کہ بہت سے ناسازگار مواقع حضرت کی محنتوں اور لگن کے نتیجے میں سازگار ہوئے، ناہموار زمین ہموار ہوئی، نامساعد فضا مساعد بنی، یہ انہیں کی ہمت اور حوصلہ تھا کہ انہوں نے حالات کی ستم ظریفیوں کی پرواہ کئے بغیر زمانے کے سمندر سے گوہرِ فرد نکالا، بقول علامہ اقبال:


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والد ماجد 1 1
3 آغاز 7 1
5 بابرکت زندگی کی ایک جھلک 9 1
6 ولادت، وطن اور خاندان: 9 5
7 ابتدائی تعلیم 10 5
8 دارالعلوم دیوبند میں 10 5
9 ابتدائی تدریس 11 5
10 جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد میں قیام 13 1
11 حضرت کی علمی ودینی خدمات کا دورِ شباب 13 10
12 دارالعلوم الاسلامیہ بستی 17 1
13 حضرتؒ کا اصل سرمایۂ زندگی 17 12
14 دیگر تعلیمی خدمات 24 1
15 مساجد کی تعمیر 25 14
16 دینی تعلیمی کونسل 25 14
17 جمعیۃ علماء ہند 26 14
18 آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 27 14
19 اصلاحی تعلق 28 14
20 حضرت والد صاحبؒ: 29 1
21 چند نمایاں امتیازات وخصوصیات 29 20
22 ذوقِ عبادت 29 20
23 زبان کی خاص حفاظت 30 20
24 وسعتِ قلبی 30 20
25 سخاوت اور مہمان نوازی 32 20
26 تواضع اور خاکساری 32 20
27 رسوخ علمی 33 20
28 خرد نوازی 34 20
29 خدمت خلق اور صلہ رحمی 36 20
30 امانت، دیانت اور غایت احتیاط 37 20
31 زہد وقناعت اور سادگی 37 20
32 حلم وصبر 38 20
33 نہی عن المنکر 39 20
34 حسن اخلاق ومعاملات 40 20
35 زندگی کا آخری دور 41 1
36 علالت اور مرض 41 35
37 سفر آخرت، وفات، تجہیزوتکفین وتدفین 41 35
38 پسماندگان، خصوصی اہل تعلق اور معتمدین 45 35
39 خراجِ عقیدت 47 35
40 سوانحی خاکہ 49 35
41 تفصیلات 2 1
42 تالیف : مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی صاحب 2 1
43 ناشر : مرکز الکوثر التعلیمی والخیری مرادآباد 2 1
44 ملنے کے پتے: 2 1
Flag Counter