Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

60 - 73
اور تکلف کرکے ایسا جواب دیتا ہے جس کی گنجائش نہیں ہوتی ، اگر اسے معلوم ہو کہ فلاں آدمی مسلمانوں کے لئے اس سے زیادہ مفید ہے تو اس کی زندگی اسے ناپسند ہوجاتی ہے اور لوگوں کی رہنمائی اس کی جانب نہیں کرتا ۔ اگر اس نے کوئی بات بتائی اس کی یہ بات مان کر لوگوں نے اتباع کرلیا اور جاہلوں کے نزدیک اس کی وجہ سے ایک مقام ومرتبہ اسے حاصل ہوگیا ، پھر معلوم ہوا کہ بات غلط تھی ، تو اب اسے اپنی غلطی کاا عتراف کرنے میں عار محسوس ہوتا ہے ۔ غلطی کا اعتراف تو ایک طرف رہا اس اندیشہ سے کہ اس کا مرتبہ مخلوق کی نگاہ سے گرنہ جائے ، اپنے اس غلط قول کی حمایت میں دلائل فراہم کرنے لگتا ہے ۔
	اپنے علم کو لے کر بادشاہوں اور دنیاداروں کے سامنے جھکتا ہے تاکہ ان سے کچھ دنیا اور حطام دنیا حاصل کرسکے ، اور اس کیلئے کوئی خوبصورت تاویل تراش لیتا ہے ، اوراگر فقیر یا مجہول الحال شخص ہو جس پر مال وجاہ کا اثر ظاہر نہ ہو تو اس پر اکڑتا اور تکبر کرتا ہے اور اسے اپنے علم کے فیض سے محروم رکھتا ہے ، اور اس کیلئے بھی توجیہ تلاش کرلیتا ہے ، اپنے کو زمرۂ علماء میں شمار کرتا ہے ، حالانکہ اعمال اسکے سب احمقوں والے ہیں ۔ دنیا کی محبت ، جھوٹی تعریف کی خواہش اور جاہ ومنزلت کی حرص نے اس کو فتنہ میں ڈال رکھا ہے ، علم کے ذریعہ اپنی ایسی آرائش کرتا ہے جیسے کوئی خوبصورت عورت کپڑوں سے اپنے کو سنوارتی ہے ، لیکن اپنے علم کو عمل سے مزین نہیں کرتا ۔
	ہر عالم کو چاہئے کہ ان خصائل پر اچھی طرح غور کرلے ، اگر اس کے اندر ان باتوں میں سے کوئی چیز موجود ہوتو اﷲ سے شرمائے اور فوراً درستگی اور حق کی جانب رجوع ہو ، اب ہم اس سلسلے میں کچھ آثار وروایات نقل کرتے ہیں ۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter