Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

45 - 73
سجدے میں گرتے ہیں اور روتے ہیں ، پھر ان کے خشوع میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔
	دیکھو اﷲ تعالیٰ نے علماء کی شان کیاکیا ارشاد فرمائی ، یعنی گریہ ، خشیت ، طاعت اور رب تعالیٰ کے لئے تذلل وغیرہ ۔
	حضرت عبد الاعلیٰ تیمی ارشاد فرماتے ہیں کہ جس کو علم تو عطا ہوا لیکن وہ علم اس میں گریہ وبکا نہ پیدا کرسکا تو در حقیقت وہ علم نافع کہلانے کا مستحق نہیں ہے ،کیونکہ خدا وند تعالیٰ نے علماء کی صفت یہ ارشاد فرمائی ہے ، پھر مذکورہ بالا آیت قرآنی تلاوت فرمائی ۔
	حضرت عبد اﷲ بن مسعود ص کا ارشاد ہے کہ دو حریص کبھی آسودہ نہیں ہوتے ، ایک صاحب علم اور ایک دنیادار ، لیکن یہ دونوں مساوی نہیں ہیں ، صاحب علم کی ترقی تو رضاء الٰہی میں ہوتی ہے ، لیکن دنیادار طغیان وسرکشی میں بڑھتا ہے ، پھر حضرت عبد اﷲ بن مسعود ص نے إنما یخشی اﷲ من عبادہ العلماء تلاوت فرمائی ، اس کے بعد یہ پڑھا ،إن الانسان لیطغیٰ أن راہ استغنیٰ انسان سرکشی کرتا ہے جبکہ خود کو مستغنی دیکھتا ہے ۔
	مطر وراق سے اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد ومن یؤت الحکمۃ فقد اوتی خیراً کثیراً کے متعلق منقول ہے کہ حکمت خشیت الٰہی اور اﷲ کی معرفت ہے ، حضرت مسروقؒ کا قول ہے کہ آدمی کے عالم ہونے کی یہی دلیل کافی ہے کہ وہ خدا سے ڈرتا ہو اور جاہل ہونے کے لئے اتنا ہی بس ہے کہ اپنے علم پر نازاں ہو ۔
	یحییٰ بن کثیر فرماتے ہیں کہ عالم وہ ہے جو خدا سے ڈرے ، اور خدا کا خوف ورع وتقویٰ ہے ۔ حضرت ایوب سختیانی کا ارشاد ہے کہ عالم کو یہ بات زیب دیتی ہے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter