Deobandi Books

اخلاق العلماء مترجم اردو

44 - 73
ہوتا ہے کہ اس میں تفقہ حاصل کرلے ، مبادا کوئی حکم ضائع نہ ہوجائے ، قرآن وسنت کے آداب سے مزین ہوتا ہے ، اہل دنیا سے دنیاوی عزت کے سلسلے میں کوئی مسابقت نہیں کرتا اور دنیاوی ذلت سے اسے کچھ گھبراہٹ نہیں ہوتی ، زمین پر تواضع ، وقار اور سکون کے ساتھ چلتا ہے ، اس کادل ہر وقت عبرت پذیری میں مشغول رہتا ہے ، اگر کبھی اس کا دل اﷲ کی یاد سے خالی ہوجائے تو اس کے نزدیک سخت مصیبت ہے ، اگر اﷲ کی اطاعت بغیر حضور قلب کے ہوتو سخت محرومی اور خسارہ ، ذاکروں کے ساتھ ذاکر ، غافلوں کی حالت سے عبرت پذیر ، اپنے عیوبِ نفس سے واقف اور اسے مُتَّہم جاننے والا ، علوم میں اتنی وسعت کہ سمجھ بالکل کھلی ہوئی ، جس کا اثر یہ ہے کہ ذاتِ حی و قیوم سے حیاوشرم اس کے دل میں سما گئی ، تمام اعمال میں مشغولی بحق مسلسل اور ماسوااﷲ سے انقطاع ویکسوئی مکمل ۔
	اب تم پوچھ سکتے ہو کہ علماء کے یہ اوصاف جو آپ نے شمار کرائے ہیں کیا ان کی کوئی اصل قرآن وسنت یا آثارِ صحابہ وتابعین میں ہے ؟ میں کہوں گا کہ بے شک اور ابھی ہم اس کے دلائل ذکر کرتے ہیں ، غور سے سنو! اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
	إِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُواالْعِلْمَ مِنْ قَبْلِہٖ إِذَا یُتْلیٰ عَلَیْھِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّداً وَّیَقُوْلُوْنَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلاً وَ یَخِرُّوْنَ لِلْأَذْقَانِ یَبْکُوْنَ وَیَزِیْدُھُمْ خُشُوْعاً۔
	جن لوگوں کو اس سے پہلے علم عطا کیا جاچکا ہے ، جب ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ منہ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ اﷲ پاک ہے ہمارا رب ، بلا شبہ ہمارے رب کا وعدہ پورا ہونے والاتو تھاہی ، اور منہ کے بل


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 4 0
2 اخلاق العلماء 2 1
3 ناشر 2 1
4 تفصیلات 3 1
5 ملنے کے پتے 3 1
6 فہرست مضامین 4 1
7 عرضِ مترجم 6 1
8 حالات مؤلف 7 1
10 نام 7 8
11 تلامذہ:۔ 7 8
13 ائمہ علم کی نگاہ میں :۔ 8 8
14 اضافہ ازمترجم:۔ 8 8
15 علماء کارتبۂ بلند 9 1
16 احادیث وآثارمیں علماء کی فضیلت 14 1
17 علماء کے اوصاف واخلاق 25 1
18 حصول علم کی غرض 26 1
19 علماء کے پاس حاضری کے آداب 27 1
20 علماء کی صحبت کے آداب 29 1
21 شہرت علم کے حقوق وآداب 30 1
22 تواضع: 30 21
23 خدا کی رضا : 30 21
24 مجلس کا انداز : 31 21
25 سوال کرنے والوں کی رعایت : 31 21
26 جواب کے آداب : 32 21
27 آداب مناظرہ 35 1
28 مناظرہ کا فتنہ : 35 27
29 مسائل مشکلہ کے حل کا طریقہ : 37 27
30 مباحثہ میں حدود ِ انصاف : 37 27
31 مباحثہ سے اعراض : 38 27
32 مباحثہ کا مہلکہ : 39 27
33 عوام الناس کے ساتھ معاشرت 41 1
34 خدا کے حضور میں 43 1
35 اہل علم سے اﷲ کے دربار میں بازپُرس 49 1
36 علمائے سوء کے اخلاق واوصاف 51 1
37 علماء ِسوء کے اوصاف وعادات: 56 36
38 علم سے آرائش : 61 36
39 دوسروں کی موجودگی میں فتویٰ سے احتراز: 61 36
40 واقعہ سے پہلے فتویٰ سے احتراز : 62 36
41 لاعلمی کا اعتراف: 65 36
42 فکر معاش : 68 36
Flag Counter