انْشُزُوْافَانْشُزُوْایَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْکُمْ وَالَّذِیْنَ اُوْتُواالْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللّٰہُ بِمَاتَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۔اے ایمان والو!جب تم سے کہاجائے کہ مجلس میں جگہ کھولدوتوتم جگہ کھولدیا کر و اللہ تعالیٰ تم کوکھلی جگہ دیگااورجب یہ کہاجائے اٹھ کھڑے ہوتواٹھ کھڑے ہواکرواللہ تعالیٰ تم میں ایمان والوں کے اوران لوگوں کے جن کوعلم عطاہواہے درجے بلند کرے گااوراللہ تعالیٰ کوتمہارے سب اعمال کی پوری خبرہے ۔
دیکھواللہ تعالیٰ نے مؤمن سے رتبۂ بلندکاوعدہ فرمایاہے اورعلماء کومزید درجات کی بشارت سنائی ہے،اللہ تعالیٰ کاارشادہے کہ:
یُؤْتِی الْحَکْمَۃَ مَنْ یَّشَائُ وَمَنْ یُّؤْتَ الْحِکْمَۃَ فَقَدْاُوْتِیَ خَیْراًکَثِیْراً۔
جسے چاہتاہے حکمت عطافرماتاہے اورجس کوحکمت عطافرمائی گئی اسے بہت خیرسے نوازاگیا۔
اوراللہ تعالیٰ کاارشادہے
وَلَقَدْاٰتَیْنَالُقْمَانَ الْحِکْمَۃَ۔
ہم نے لقمان کوحکمت عطافرمائی
اورارشادہے
إنَّمَایَخْشَی اللّٰہَ مِنَ عِبَادِہِ الْعُلَمَائُ إنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌغَفُوْرٌ۔
اللہ سے ڈرنے والے اسکے بندوں میں علماء ہی ہیں ،اللہ تعالیٰ عزیز وغفور ہیں ۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات واضح فرمادی ہے کہ خداسے عالم ہی ڈرتاہے ،اللہ عزوجل کاارشادہے کہ:
وَلٰکِنْ کُوْنُوْارَبَّانِیّٖن بِمَاکُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْکِتَابَ وَبِمَاکُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ۔
لیکن تم لوگ اللہ والے ہوجائو اس لئے کہ تم لوگ کتاب کی تعلیم دیتے ہواوراسے پڑھتے ہو۔