Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

7 - 66
یعنی جب تم میں کوئی (بھی) اپنے( مسلمان ) بھائی سے ملے تواُسے سلام کرنا چاہیے اگر اِن دونوں کے درمیان درخت دیوار یا پتھر آجائے پھر ایک دُوسرے سے ملے تواُسے (پھر دوبارہ دوسرے بھائی کو) سلام کرنا چاہیے۔
 '' سلام'' ایک طرح کی دُعا ہے ایک مسلمان کی دُوسرے مسلمان کے حق میں، دُعا کرنے سے حق تعالیٰ خوش ہوتے ہیں، بکثرت سلام کرنے والا اللہ کا مقبول بن جاتا ہے دُنیا و عقبیٰ میں اُس پراللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں سلام سے محبت بڑھتی ہے۔ 
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  ۖ نے فرمایا :
لاَ تَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْا  تم جنت میں داخل نہیں ہو گے جب تک تمہارا اِیمان کامل نہیں ہوگا۔
 وَلَا تُؤْمِنُوْا حتّٰی تَحَابُّوْا اور تمہارا اِیمان اُس وقت تک کامل نہیں ہوگا جب تک تم ایک دُوسرے سے محبت نہ رکھو گے ۔
 اَوَلَا اَدُلُّکُمْ عَلٰی شَیْئٍ اِذَا فَعَلْتُمُوْہُ تَحَابَبْتُمْ  کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتلادُوں کہ جس کو کرنے سے تم میں محبت پیدا ہو ۔
 اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ  ١  آپس میں سلام بکثرت کیا کرو ۔
اِس سے تمہارے تعلقات بڑھیں گے اور ایک دُوسرے سے محبت پیدا ہو گی جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارا اِیمان کامل ہو جائے گا اور تم خدا کی خاص رحمت کے مستحق ہو جاؤ گے۔ 
خود آنحضرت  ۖ   کثرت سے سلام فرماتے اور عام طور پر سلام میں پہل فرماتے کیونکہ سلام کرنا بہت بڑی نیکی ہے اور نیکی میں سبقت کرنا افضلیت کی بات ہے۔ 
آنحضرت  ۖ نے سلام کاجو طریقہ اُمت کو تعلیم فرمایا ہے خود بھی اُسی طریقہ پر سلام کرتے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ جب سرورِ کائنات علیہ الصلٰوة والتسلیم بچوں کے مجمع 
------------------------------
  ١    مشکوة شریف کتاب الاداب رقم الحدیث ٤٦٣١

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter