Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

40 - 66
جو مال بغرضِ تجارت خرید وفروخت میں نہ آئے وہ مستثنیٰ ہے جیسے سامان رکھنے کے برتن  دُکان میں استعمال ہونے والا فرنیچر (یا اَوزار،اور مشینری )وغیرہ ۔ 
سوال  :  مویشی یعنی بھیڑ بکری کا کاروبار کرنے والا مویشیوں کی قیمت لگا کر اُس قیمت پر زکٰوة ادا کرے گا  یا  مویشیوں کی تعداد کے مطابق  ؟
جواب  :  جو جانور تجارت کے لیے ہوں اُن کی موجودہ قیمت لگا کر زکٰوة دی جائے گی۔
سوال  :  سواری کے لیے گھوڑا گاڑی یا موٹر ہوتو اُن پر زکٰوة ہوگی  یا  نہیں  ؟
جواب  :  نہیں۔
سوال  :  ایک شخص کے پاس دس ہزار روپے تھے ، اُن پر سال گزر گیا،وہ زکٰوة کا ارادہ ہی  کر رہا تھا کہ سارے روپے چوری ہو گئے ، کیا اِس صورت میں اُس پر زکٰوة فرض ہے یا معاف ہو گئی۔
جواب : سارا مال چوری ہوجانے یا سارے کا سارا مال خیرات کرنے سے زکٰوة معاف ہو جاتی ہے 
سوال   :  زکٰوة کامال مستحق کو خود دینا ضروری ہے  یا  کسی اور کے ذریعہ بھی دیا جاسکتا ہے  ؟ 
جواب  :  خود بھی دے سکتا ہے اور کسی دُوسرے شخص کے ذریعہ بھی۔
سوال  :  ایک مالدار مسافر کا سارا مال ضائع ہو گیا، گھر میں اگرچہ اُس کا بہت مال موجود ہے لیکن اس وقت اُس کے پاس کچھ نہیں رہا تو کیا اُسے زکٰوة دی جاسکتی ہے  ؟
جواب  :  جی ہاں، ایسے مسافر کو جو حالت ِسفر میں محتاج ہو گیا ہو زکٰوة دی جاسکتی ہے چاہے اُس کے گھر میں اُس کے لاکھوں روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
سوال  :  زکٰوة کی رقم سے مسجد بنانا یا مُردے کا قرض ادا کرنا یا مُردے کا کفن وغیرہ تیار کرنا کیسا ہے  ؟
جواب  :  ان صورتوں میں زکٰوة ادا نہیں ہوگی کیونکہ زکٰوة کی ادائیگی اُس وقت ہوگی کہ جب کوئی محتاج اُسے لے (زکٰوة کی ادائیگی کے لیے شرط ہے کہ جسے زکٰوة دی جائے اُسے زکٰوة کا مالک بنادیا جائے)۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter