Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2017

اكستان

13 - 66
ضرورت مند نہ ہو، نہ اُس منصب کے عہدہ دار (نگرانِ خانقاہ) کو دی جا سکتی ہے کیونکہ اس منصب دار کے لیے جو خود ضرورت مند اور فقیر نہ ہو یہ چیز جائز نہیں ہے، نہ نسبی تعلق رکھنے والے (اُس شیخ یا ولی اللہ کے صاحبزادگان) کواگر وہ ضرورت مند اور فقیر نہ ہوں تو صاحبزادگی کی بنا پر، یاکسی عالم کو جو فقیر اور ضرورت مند نہ ہو  صرف عالم ہونے کی بنا پریہ رقم یا منت کی یہ چیز لینی جائز نہیں ہے ۔اور شریعت میں مستغنی لوگوں پرجو ضرورت مند نہ ہوں صَرف کرنے کا جواز ثابت نہیں ہے کیونکہ مخلوق کے لیے منت ماننے کے حرام ہونے پر اجماع ہے، یہ نذر اور منت ہوتی ہی  نہیں ہے تو یہ چیز منت ماننے والے ہی کی رہتی ہے اور اس لیے یہ حرام بلکہ سُحت  ١  ہے 
اور شیخ کے خادم کے لیے بھی اِس کا لینا اِس کا کھانا اِس میں کسی قسم کا تصرف کرنا جائز نہیں ہے مگر یہ کہ وہ خادم فقیر اور ضرورت مند ہو اُس کے فقیر اور ضرورت مند عیال (بال بچے) ہوں جو کسب کرنے اور کمانے کے قابل نہ ہوں اور وہ مضطر ہوں تو وہ اِس کو ایک الگ صدقہ کے طور پر لے سکتے ہیں گویا ابتدا سے ان ہی کو یہ چیز صدقہ کے طور پر دی گئی ہے، یہ ضرورت مند مضطر لوگ یہ نذر کی چیز لے سکتے ہیں مگر اِس  میں کراہیت پھر بھی رہے گی جبکہ منت ماننے والے نے اِس منت سے تقرب اِلی اللہ کی اور اِس چیز کو فقراء (ضرورت مندوں) پر خرچ کرنے کی نیت نہ کی ہو۔ 
جب یہ بات جان لی تو یہ بھی سمجھ لیجئے کہ یہ جو منت اور نذر کی چیزیں مثلاً درہم      یا موم بتی یا تیل لی جاتی ہیں اور اِن کو اولیاء اللہ کی درگاہوں کی جانب منتقل کیا جاتا ہے تاکہ اِن اولیاء کا تقرب اور اِن کی خوشنودی حاصل ہو تو یہ حرام ہے اِس پر مسلمانوں کا اتفاق ہے، جب تک زندہ فقیروں (ضرورت مند لوگوں ) پرخرچ کرنے کی نیت نہیں ہوتی ،جائز نہیں ہوتی ۔''
  ------------------------------
١   سود 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 سلام کا طریقہ اور فضیلت 6 4
6 حیاتِ مسلم 9 1
7 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و 9 6
8 نذر اور منت : 9 6
9 نذر کا صحیح طریقہ : 11 6
10 شرطیں : 14 6
11 وصیت : 15 6
12 اسلام اور فریضہ تبلیغ 16 1
13 مسلمانوں کے مستحقِ تبلیغ ہونے کی دوسری وجہ : 16 12
14 غیر مسلموں کو یہ حق ِتبلیغ نہیں : 17 12
15 تبلیغ ِ دین 33 1
16 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 33 15
17 (٦) چھٹی اصل ......... ہر وقت ذکر الٰہی کابیان : 33 15
18 فنا اور فنا الفنا کی ماہیت اور تمثیل سے اس کا سمجھنا : 34 15
19 مسائلِ زکٰوة 36 1
20 صدقۂ فطر 42 19
21 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 44 1
22 وضو میں پانی بے ضرورت نہ بہایا جائے : 44 21
23 وضو کے بعد تولیہ یا رُومال کااستعمال : 44 21
24 ہر وضو کے بعد اللہ تعالیٰ کا کچھ ذکر اور نماز : 45 21
25 سونے کے بعد اُٹھ کر ناک جھاڑنا : 46 21
26 ناقض و ضو پر وعید : 47 21
27 وضو کا شیطان : 48 21
28 بعض نواقض وضو : 48 21
29 مومن کا زیور : 50 21
30 داہنے کا ہاتھ کا احترام : 50 21
31 وفیات 51 1
32 فضیلت کی راتیں 52 1
33 لیلة القدر : 52 32
34 لیلة لقدر اُمت ِ محمدیہ کو عطا ہوئی ہے پہلی اُمتوںکو نہیں ملی : 52 32
35 اس اُمت کو لیلة القدر ملنے کا کیا سبب ہوا ؟ 52 32
36 لیلة القدر کی فضیلت : 53 32
37 لیلة القدر میںقرآنِ پاک کا نزول : 54 32
38 لیلة القدر میں فرشتوں کا نزول : 54 32
39 لیلة القدر میں صبح صادق تک خیرو برکت اور امن و سلامتی کا 55 32
40 لیلة القدر میں عبادت کرنے سے اگلے پچھلے سب گناہ معاف 56 32
41 لیلة القدر میں شب بیداری کیسے کی جائے ؟ 57 32
42 لیلةالقدر کی خاص دعا : 57 32
43 لیلةالقدر کن راتوں میں ہوتی ہے ؟ 58 32
44 شب ِ قدر سے محرومی بڑی محرومی ہے : 60 32
45 لیلة القدر کی علامات : 61 32
46 شب ِ قدر میں کی جانے والی منکرات : 62 32
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
48 اشتہار۔فقہ المعاملات۔ادارہ نافع ۔ 64 1
Flag Counter