Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

27 - 50
سیوطی رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو تفسیر جلالین کے مصنف بھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے میرے چچا! جبرئیل علیہ السلام کی ملاقات صرف پیغمبر اور نبی ہی کرسکتے ہیں، آپ کی روحانیت میں وہ طاقت نہیں ہے۔ تو گویا انہوں نے بزبانِ حال کہا      ؎ 
دکھا   جلوہ  وہی   غارت گر  جان   حزیں   جلوہ
تیرے جلوے کے آگے جان کو ہم کیا سمجھتے ہیں
یعنی زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ میں مر جاؤں گا، میں اس کے لیے تیار ہوں، بس آپ مجھے جبرئیل علیہ السلام کی زیارت کرادیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جبرئیل      علیہ السلام سے وقت لے لوں۔ معلوم ہوا کہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ میں فلاں ڈاکٹر یا فلاں بزرگ سے وقت لے لوں تو وقت لینے کا یہ طریقہ بہت پرانا چلا آرہا ہے۔ اب حطیم میں ملنے کا وقت مقرر ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا حضرت حمزہ کو طے شدہ وقت پر  کعبہ شریف میں حطیم کے اندر لے گئے۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام کے آنے سے پہلے ہی ان کی آہٹ اور سرسراہٹ شروع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چچا ہوشیار ہوجائیں،  جبرئیل علیہ السلام آرہے ہیں۔ اب چچا جان شوق سے آنکھ کھولے آسمان کی طرف دیکھ  رہے ہیں، جیسے ہی حضرت جبرئیل کے پیر پر نظر پڑی،اس کی روایت خود حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کررہے ہیں انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبرئیل کے پیر زمرد کے رنگ کے تھے جسے دیکھتے ہی میں بے ہوش ہوگیا۔وہ  سر نہیں دیکھ پائے، اچانک بے ہوش ہوگئے، جب ہوش میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چچا دیکھا آپ نے جبرئیل کو؟  کہا کیا دیکھتے   ؎
وہ   سامنے  تھے  نظامِ حواس    برہم   تھا
نہ آرزو میں سکت تھی  نہ عشق میں دم  تھا
یعنی ہوش ہی نہیں رہا تھا۔ تو یہ بات پر بات آگئی۔ یہ سب میرے بزرگوں کی دعاؤں کا               صدقہ ہے،اختر چالیس سال تک خاموش تھا،چالیس سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے میرے بزرگوں کی دعاؤں سے خاص کر مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کے صدقے  میں میری زبان کھولی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter