Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

11 - 42
مولیٰ سے کہاں غائب تھے۔ جو مولیٰ سارے عالم کی لیلاؤں کو نمک دے سکتا ہے، اس کے نام کی کیا لذت ہوگی؟ بے مثل لذت ہوگی۔ اس ذات کا کوئی ہمسر نہیں وَ  لَمۡ  یَکُنۡ  لَّہٗ   کُفُوًا  اَحَدٌ1 ؎ میں کُفُوًا نکرہ تحت النفی ہے، کیا وَ  لَمۡ  یَکُنۡ  لَّہٗ   کُفُوًا  اَحَدٌ  میں کُفُوًا نکرہ نہیں ہے؟  لہٰذا جب مولیٰ دل میں آئے گا تو لیلاؤں پر جو زندگی ضایع کی ہے اس پر ندامت ہوگی اور کہو گے کہ اے خدا! خون کے آنسو بھی اگر برسائیں تو بھی اس غفلت کی تلافی نہیں ہوسکتی، مگر آپ کریم ہیں، ہمیں معاف کردیجیے۔ 
بعض لوگ کہتے ہیں کہ لیلاؤں کا مزہ  اور ہے، میں کہتا ہوں کہ جو مولیٰ دونوں جہاں میں لذت پیدا کرسکتا ہے، وہ حاصل دو جہاں ہے، اس کے نام میں دو جہاں کا مزہ  ہے۔مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ سے سبق سیکھ لو، فرماتے ہیں کہ جو اللہ گنّے میں رس پیدا کرتا ہے جس کے رس سے شکر بنتی ہے اور سارے عالم کی مٹھائیوں کی دکانیں اسی شکر سے چمک رہی ہیں تو اگر اللہ گنوں میں رس نہ دے تو گنّے مچھر دانی کے ڈنڈے کے بھاؤ بک جائیں گے ، جب شکر نہیں ہوگی، تو مِٹھائیوں کی دکانیں سیل (seal) ہو جائیں گی۔ جو اللہ سارے عالم کو مٹھائی دے رہا ہے  وہ خود کتنا میٹھا ہوگا۔
میں واللہ کہتا ہوں کہ آج تو سن کر میری بات مان لو مگر جب اللہ کو دل میں پاؤ گے        تو پھر ان شاء اللہ تعالیٰ میری تقریر پر خود بخود ایمانِ حالی حاصل ہوجائے گا، ابھی تو ایمانِ اعتقادی کے درجہ میں میری بات مان لو بلکہ یہ تمام اولیاء اللہ کی باتیں ہیں کہ جن کو  للہ ملا وہ دونوں جہاں سے بے نیاز ہوگئے۔ میں جو نثر میں کہتا ہوں اب اس کی شرح شعر            سے کرتا ہوں   ؎
لذتِ دوجہاں ملی مجھ کو تمہارے نام سے 
 مجھ کو تمہارے نام سے لذتِ دو جہاں ملی
اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے
اللہ کے راستے کا غم اٹھانے کی جو دولت ہے یہ دولت اور نعمت فرشتوں کو بھی
_____________________________________________
1؎   الاخلاص:4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter