Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

9 - 42
رخصتِ دردِ عشق بُتاں مل گئی
قربتِ صاحبِ  آسماں  مل گئی
فرض کرلو کہ حضور ِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم مسجدِ نبوی میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اشعار سن رہے ہیں اور ہم لوگ اس سنت کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ تو آج اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بخشا کہ ہم اللہ کی محبت کے اشعار سن رہے ہیں، ہم غیراللہ میں مشغول نہیں ہیں بلکہ غیر اللہ سے دل چھڑا کر اپنا دل اللہ سے چپکا رہے ہیں  ؎
ان کی خاطر اٹھایا جو حسرت کا غم
روح کو عشرتِ دو جہاں  مل  گئی
یہ حسرت کا غم کیا ہے؟ ہر آدمی کا غم حسرت نئے انداز سے آتا ہے، ڈاکٹر کے پاس مریضہ بن کر آتا ہے، آفیسر کے پاس متعلمہ بن کر آتا ہے، جھاڑ پھونک والوں کے پاس جن اور     آسیب زدہ عورتوں کی شکل لے کر آتا ہے اور جنرل اسٹوروں کے پاس خریدارن بن کر آتا ہے، اب جو شخص اللہ تعالیٰ کی محبت اور مولیٰ کا قرب پائے ہوئے ہے، وہ اپنی نظر کو حرام لذت کی امپورٹنگ سے بچائے گا کیوں کہ حرام لذت آئی اور مولیٰ کا قرب گیا۔مولیٰ اور لیلیٰ دونوں جمع نہیں ہوسکتے سوائے اس کہ کسی کی بیوی ہی اس کی لیلیٰ ہو کیوں کہ وہ حلال کی ہے۔
بیویوں سے حسن سلوک  کی تدابیر
حلال کی بیوی کوتو حلال کرتے رہو لیکن اگر کسی کو اپنی بڑھیا میں کوئی حسن نظر نہ آئے تو میرا ایک شعر پڑھا کرو اور آثارِ قدیمہ کی حیثیت سے اس کی قدر زیادہ کیا کرو،       کیوں کہ بڑھیا اب آثارِ قدیمہ بن چکی ہے، شباب کا زمانہ ختم ہوگیا۔ جب کوئی عمارت آثارِ قدیمہ بن جاتی ہے تو آثار قدیمہ کا ٹیکس،فیس اور ٹکٹ زیادہ ہوتا ہے لہٰذا اب اپنی بڑھیا کو محبت سے دیکھو، اگر اسے پہلےسو(۱۰۰)رین(جو جنوبی افریقہ کی کرنسی ہے)دیتے تھے تو اب دو سو(۲۰۰)رین دیا کرو کیوں کہ اب اس کے نواسے اور پوتے ہوگئے ہیں، اس کے مصارف بڑھ گئے ہیں۔اس وقت میرا ایک شعر پڑھ لیا کرو     ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter