Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

28 - 42
نہ میکدے میں نہ خانقاہ میں ہے
جو     تجلّی     دلِ      تباہ      میں     ہے
اس مثال سے یہ بات سمجھ میں آگئی کہ جب دنیا کی حکومت زلزلہ سے آفت رسیدہ عمارتوں کی تعمیر کرتی ہے تو کیا اللہ تعالیٰ جو ارحم الراحمین ہیں وہ اپنی سلطنت کے خزانوں سے اپنے بندوں کے شکستہ دلوں کی تعمیر نہیں فرمائیں گے؟ اس جغرافیے پر میراایک شعر ہے جس کے بارے میں مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ کیا غضب کا اردو شعر ہے، میں تو سمجھتا تھا کہ تمہارے فارسی کے اشعار ہی اچھے ہوتے ہیں مگر آج معلوم ہوا کہ تمہاری اُردو شاعری بھی اچھی ہے۔ وہ شعر ہے       ؎
تیرے ہاتھ سے زیرِ تعمیر ہوں میں
مبارک   مجھے   میری   ویرانیاں   ہیں
نہ ہم اپنے دلوں کی بری خواہشوں کو توڑتے، نہ ہمارا دل  شکستہ ہوتا، نہ اللہ تعالیٰ کے دستِ مبارک سے ہم کو تعمیر نصیب ہوتی، نہ حلاوتِ ایمانی کے میٹیریل سے ہمارے قلب کو حیات در حیات عطا ہوتی    ؎
کشتگانِ          خنجرِ      تسلیم          را
ہر زماں از غیب جانِ دیگر است
جو لوگ اللہ کی تلوار کے سامنے ہر وقت سر تسلیم خم رکھتے ہیں ان کی حیات پر ہر وقت بے شمار حیات برستی ہے اور  ان کو عالم غیب سے ہر وقت نئی نئی جانیں عطا ہوتی ہیں۔
آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح
یہ تصورات کی دنیا نہیں ہے، یہ حقائق کی دنیا ہے، اگر قرآنِ پاک کو تصورات کی دنیا سمجھتے ہو تو اپنے ایمان کی خیر مناؤ، اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ16؎ یہ اللہ کا فرمان ہے، یہ خیالی پلاؤ نہیں ہے، یہ تصوراتی دنیا نہیں ہے کہ تصور کرلو کہ یہ ہوگیا، یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ
_____________________________________________
16؎   الرعد:28
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter