قلوب اولیاء اور نور خدا |
ہم نوٹ : |
|
اس کا تیر کتنا خطرناک ہوگا۔ آنکھوں کے اس گناہ کی وجہ سے بعض لوگوں کا خاتمہ ہی کفر پر ہوگیا کیوں کہ بعض اوقات زندگی میں کسی شخص نے کوئی ایسی شکل دیکھی کہ وہ شکل اس کے دل میں اُتر گئی، اس نے بہت لاحول پڑھا، لَا اِلٰہَ کی بڑی ضربیں لگائیں مگر وہ صورت اس کے قلب میں راسخ ہوگئی، شیطان کا تیر مع اپنے زہر کی آلودگی کے ساتھ اس کے قلب میں پیوست ہوگیا،جب لوگوں نے اس سے کہا کہ اب آپ کا خاتمہ ہورہا ہے، آپ کلمہ پڑھ لیجیے، تو اس نے عربی زبان میں یہ شعر پڑھا ؎ رِضَا کَ اَشْہٰی اِلٰی فُؤَادِیْ مِنْ رَّحْمَۃِ الْخَالِقِ الْجَلِیْلٖ 7؎اے معشوق! تیرا خوش ہوجانا مجھے اللہ کی رحمت سے زیادہ محبوب ہے۔ بس اسی حالتِ کفر میں مرکر جہنم میں چلا گیا۔ لہٰذا بدنظری کو معمولی مت سمجھو۔ میرے شیخ اوّل شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ ایک عالم کی نظر ایک عورت کی پنڈلی پر پڑگئی، اس کا چہر ہ بھی نہیں دیکھا صرف پنڈلی پر نظر پڑگئی، اس عالم نے کہا کہ پچاس سال ہوگئے اب تک اس کی پنڈلی دل میں ہے۔ حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک اللہ تعالیٰ ارحم الراحمین ہیں اور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں، تو ارحم الراحمین رب اور رحمۃ للعالمین نبی کی بات کیوں نہیں مانتے ہو؟ اپنے نفس دشمن کی بات تو مانو اور اپنے دوستوں اور پیاروں کی بات نہ مانو، یہ کیسی محبت ہے؟ ؎بقول دشمن پیمانِ دوست بشکستی ببیں از کہ بُریدی و با کہ پیوستی نفس دشمن کے کہنے سے اپنے دوست یعنی اﷲ کا پیمانۂ عہد توڑ دیا، ذرا دیکھو تو کہ تم نے کس سے توڑا اور کس سے جوڑا؟ اللہ تعالیٰ سے اپنا رشتہ توڑا اور ان مرنے والی لاشوں سے رشتہ جوڑا جن کی _____________________________________________ 7؎الجواب الکافی لابن القیم الجوزی