Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

31 - 42
سے جدا نہیں ہوتے۔ آہ! اس جملے کی قدر کرو کہ میرے عاشقین کبھی مجھ سے جدا نہیں ہوتے اور ہم بھی کبھی ان سے جدا نہیں ہوتے۔ وَ جَعَلۡنَا لَہٗ نُوۡرًا یَّمۡشِیۡ بِہٖ فِی النَّاسِ20؎  کا ترجمہ دیکھو۔ اﷲ والے سارے عالم انسانیت میں جرمن میں، جاپان میں جہاں بھی جائیں گے اللہ کا نور اپنے دل میں لیے ہوئے ہوں گے اور خواجہ صاحب کا یہ شعر پڑھتے رہیں گے؎
پھرتا ہوں دل میں یار کو مہماں کیے ہوئے
روئے  زمیں  کو کوچۂ  جاناں  کیے  ہوئے
اللہ والوں کی گلی ایک لیلیٰ کی گلی نہیں ہوتی، ان کا کوچۂ جاناں صرف نجد نہیں ہے، ان کے لیے سارا عالم نجد ہے بلکہ رشکِ نجد ہے، رشکِ وجد ہے۔
آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ  السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح
تو میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے کس بلاغت سے فرمایا اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ  السُّفَہَآءُ حالاں کہ اِنَّہُمُ السُّفَہَآءُ کی عبارت بھی صحیح تھی کہ یہ سب کے سب بے وقوف ہیں مگر درمیان میں ایکہُمْاور داخل کیا، پہلے دو مبتدا بنائے پھر خبر نازل کی تاکہ یہ خبر دو مبتداؤں کا سہارا لے اور ہم جو ان منافقین کو بے وقوف کہہ رہے ہیں تو ہماری یہ خبر مضبوط ہو۔علامہ محمود نسفی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیرِ خازن میں لکھا ہے کہ اس آیت میں ایک ہُمْ بھی کافی تھا لیکن اﷲ تعالیٰ اَلَاۤ اِنَّہُمۡ کے بعد  دوسرا  ہُمُ یعنی ہُمُ  السُّفَہَآءُ لائے پھر مبتدا لائے تاکہ اس خبر کو دو مبتدا مل جائیں، دو مسندالیہ سے یہ خبر مضبوط ہو جائے کہ اصلی بےوقوف یہی لوگ ہیں وَ لٰکِنۡ لَّا  یَعۡلَمُوۡنَ لیکن یہ اپنی سفاہت یعنی بے وقوفی سے بےعلم اور بے خبر ہیں۔21؎
صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال
یہاں پر ایک علمی بات عرض کردوں کہ جو لوگ صحابہ رضوان اللہ  علیہم اجمعین کو
_____________________________________________
20؎   الانعام:122
21؎   التفسیر النسفی:42/1، البقرۃ(13)،دارالنفائس، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter