Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

8 - 42
مناسبِ حال تھے، اس لیے کہو کہ آپ عالی شان پالنے والے ہیں اور پاک ہیں،      آپ کے پالنے میں کوئی عیب نہیں ہے،آپ نے ہمیں جس طرح پالا  ہمارے لیے وہی مفید تھا اور سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ  کا عاشقانہ ترجمہ ہے کہ اے میرے عظیم الشان پالنے والے! آپ پاک ہیں۔
مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں
اب ایک مراقبہ بتا تا ہوں کہ زمین چوبیس ہزار میل قطر کا ایک گولا ہے، اس گولے میں سمندر بھی ہیں اور پہاڑ بھی ہیں اور اسی گولے میں ایشیا،  امریکا اور افریقہ بھی ہیں اور ان سب کا کتنا وز ن ہے۔ اگر ہم گولا بنا کر ایک رومال چھوڑ دیتے ہیں اور اس کو حکم بھی دیتے ہیں، شانِ جلالی دکھاتے ہیں کہ خبر دار جو گرے، لیکن رومال گرتا ہے یا نہیں؟ اور                اللہ تعالیٰ کی دنیا     کا یہ گولا کبھی نہیں گرتا۔ فرض کرو کہ اللہ تعالیٰ نے خلا میں ہم کو ایک تخت دے دیا، مصلیٰ دے دیا اور ہمارے سامنے زمین کا چوبیس ہزار میل قطر کا یہ گولا بغیر کسی ستون کے موجود ہے، جس میں سمندر بھی ہے اور سورج اور چاند ستاروں کی روشنی بھی آرہی ہے۔ یہ مراقبہ کرو پھر دیکھو کہ نماز میں کتنا مزہ  آتا ہے   کہ ہم اتنے بڑے مالک کے سامنے کھڑے ہیں، جس نے یہ عظیم الشان مخلوقات تخلیق فرمائی ہیں۔
کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے
رخصتِ دردِ عشق بُتاں مل گئی
قربتِ صاحبِ  آسماں  مل گئی
جس دن لیلاؤں سے آپ کے قلب و جان پاک ہوگئے، جس دن آپ عَیْنًا، قَلْبًااور قَالِبًا لیلاؤ ں سے پاک ہوگئے یعنی لَا اِلٰہَ کی تکمیل ہوگئی اس دن آپ کو یقیناً اِلَّا اللہُ مل جائےگا۔ ہم اللہ سے ان ہی لیلاؤں کی وجہ سے دور ہیں، جس دن آپ کی آنکھ، آپ کا دل، آپ کا جسم ان لیلاؤں کے عشق سے پاک ہوگیا تو لَا اِلٰہَ کی تکمیل ہوگئی اور اسی دن سارے عالم میں ہر طرف اِلَّا اللہُ ملے گا، ذرّہ ذرّہ میں، پتے پتے میں اللہ تعالیٰ کی تجلیات نظر        آئیں گی    ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter