قلوب اولیاء اور نور خدا |
ہم نوٹ : |
|
دشمن کی ڈیمانڈ سے تم مثل سانڈ ہر کھیت میں منہ ڈال رہے ہو تو کچھ دن کے لیے تم اللہ تعالیٰ پر فدا ہو کر دیکھو اور اگر اللہ پر فدا ہونے کی ابھی ہمت نہیں ہے تو اللہ والوں کے پاس بیٹھو، جس اﷲوالے سے آپ کو مناسبت ہو، جہاں چائے بھی کینیا کی ملتی ہو اور کباب بھی ملتے ہوں ؎ کچھ نہ پوچھو کباب کی لذت ایسی جیسے شباب کی لذت یہ اختر کا شعر ہے۔ اگر مرید رومانٹک مزاج ہے تو اُس پیر کو تلاش کرے جس کا مزاج بھی رومانٹک ہو یعنی جو حسن و عشق کی تباہ کاریوں کو خوب سمجھتا ہو اور حسن و عشق مجازی کے چکروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کا علاج بھی کرنا جانتا ہو، کچھ دن اس کی صحبت میں رہو تو ان شاء اللہ آپ کا یقین بڑھ جائے گا کہ واقعی اطمینان و چین اللہ والوں کے پاس ہے۔ سکون حاصل کرنے کا فوری حل اگر کسی غریب و مسکین کے پاس فریج نہیں ہے، ڈیپ فریزر نہیں ہے تو کسی مال دار دوست سے کہہ دے کہ میری گرم پانی کی بوتل اپنے فریج میں رکھ لو، پھر جب اس نے ٹھنڈا پانی پیا تب اس نے کہا کہ واقعی فریج بہت اچھی چیز ہے۔ تو اللہ کے پیاروں کے پاس بیٹھ کر دیکھو، آپ کے دل کی ٹینشن، فکر، گرمی، پریشانی اور ڈِپریشن جب سکون اور چین سے بدل جائیں گے تب پتا چلے گا کہ اللہ تعالیٰ کتنے پیارے ہیں۔ جب اللہ کے پیاروں کے پاس بیٹھ کر دل کے چین کا یہ عالم ہے تو جب ہم خود اللہ والے ہو جائیں گے تو ہمارے دل کے چین کا کیا عالم ہوگا۔ جب ان کے نام کی برکتوں سے اطمینان والی زندگی گزارنے والوں کے ساتھ رہنے میں یہ مزہ اور چین اور سکون ہے تو پھر خود اللہ والا بننے میں کیا لطف آئے گا۔ یہ ہے کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ 11؎ کا راز کہ اگر تم کو اللہ والا بننا ہے،تقویٰ حاصل کرنا ہے تو جلدی سے کسی اللہ والے کے پاس بیٹھ جاؤ، اہل تقویٰ کے پاس بیٹھ جاؤ تاکہ تمہارا قلب فیصلہ کرے کہ تقویٰ کی حیات کیسی پیاری ہے، کتنی چین والی ہے، ان اﷲ والوں کے پاس کس قدر سکون ہے۔ _____________________________________________ 11؎التوبہ:119