Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

19 - 42
ہوتے تو وہ مجنوں کے عشق لیلیٰ کو عشق مولیٰ سے بدل دیتے۔ اللہ والے جس مرید کے قلب کو ہینڈل کرتے ہیں اس کو مولیٰ سے رابطہ بھی دیتے ہیں اور حسینوں کے سینڈل سے حفاظت بھی دیتے ہیں، لہٰذا اپنے دل کی موٹر کو اللہ والوں کے حوالے کرو، ان کی محبت کے پیٹرول سے  آپ کی روح کا جہاز عرشِ اعظم پر اُڑ جائے گا۔ اور ان حسینوں نمکینوں کے عشق سے آپ ہر وقت بے چین رہیں گے کیوں کہ محبت کا مزاج امتزاجی ہے، محبت ہر وقت محبوب سے وابستہ رہنا چاہتی ہے لیکن دنیا کے معشوق ہر وقت ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ مان لو اگر بیوی بہت حسین ہے تو اپنے ماں باپ کے یہاں جائے گی یا نہیں؟ اچھا چلیے مان لیجیے کہ اس کے ماں باپ مرگئے ہیں، کوئی اور رشتہ دار بھی نہیں ہے اور وہ رات دن آپ کے ساتھ ہے مگر وہ خوب رُو جاجرو تو جائے گی۔ اب آپ سوچتے ہوں گے کہ جاجرو کون سی لغت ہے؟ گجراتی میں لیٹرین کو جاجرو کہتے ہیں۔ یہ نئی لغت سنی آپ نے! لغت آپ گجراتیوں کی ہے مگر تفصیل میں کر رہا ہوں، جاجرو یعنی لیٹرین گجراتیوں کی لغت ہے، تو آپ کی وہ خوب رو جاجرو جائے گی تو کیا آپ لیٹرین میں بھی گھس جائیں گے، عاشق دو داخل جاجرو ہو جائیں گے؟ سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے اور کوئی ہمارے پاس ہر وقت نہیں ہے، وَ ہُوَ مَعَکُمۡ  اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ9؎ یہ جملۂ اسمیہ ہے جو دلالت کرتا ہے دوام اور ثبوت پر، یہ جملۂ فعلیہ نہیں ہے، اللہ نے جملہ اسمیہ نازل فرمایا ہے وَہُوَ مَعَکُمۡ  اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ جہاں بھی تم رہو گے اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے۔ توایسے محبوب سے دل لگاؤ جس کی وجہ سے تم کو کبھی غم فراق نہ ملے، ہر وقت چین سے رہو۔
عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی
اور اللہ کا نور قلب میں ایسے آتا ہے کہ  یَمۡشِیۡ بِہٖ فِی النَّاسِ10؎  سارے عالم میں جہاں جاؤ گے اللہ ساتھ ہوگا، زمین کے نیچے قبر میں جاؤ گے وہاں بھی اللہ ساتھ ہوگا، عالم برزخ میں بھی ساتھ ہوگا، صراطِ مستقیم پر بھی ساتھ ہوگا، میدانِ محشر میں بھی ساتھ ہوگا اور جنت میں بھی ساتھ ہوگا، ایسے باوفا مولیٰ کو چھوڑ کر بے وفا لیلاؤں کے چکر میں کیوں پڑرہے ہو؟ لیلیٰ
_____________________________________________
9؎     الحدید:4
10؎   الانعام:122
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter