Deobandi Books

قلوب اولیاء اور نور خدا

ہم نوٹ :

27 - 42
کا ورق لگا کر تیسری سفیدی بھی آگئی۔ اب جب اس دیہاتی نے اسے دیکھا تو چکھنے سے پہلے ہی گالیاں دینا شروع کردیں کہ کمبخت، بیہودہ، بے وقوف، بے وفا، غدار مجھ کو بلغم کھلا رہا ہے، اس کی شکل تو بلغم کی طرح ہے ۔
توجن ظالموں نے اللہ تعالیٰ کی محبت کو نہیں چکھا، جن محروم جانوں نے اللہ کی راہ کے غم کو نہیں اُٹھایا وہ لوگ اس مزہ  کو کیا جانیں۔ اس لیے کہتا ہوں کہ جو صاحبِ تقویٰ ہیں، صاحبِ مولیٰ ہیں ان کے پاس رہ کر دیکھو ان شاء اللہ پھر آپ کا علم الیقین عین الیقین سے    بدل جائے گا اور پھر حق الیقین بھی پاجاؤ گے۔
قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء
آپ نے نظر بچا کر اپنے دل کو ویران کیا، عَیْنًا، قَلْبًا اور قَالِبًا حسینوں سے دوری اختیار کی، آنکھ بچائی، دل بچایا، جسم سے بھی قریب نہیں رہے تو کیا ملے گا؟ اللہ کے دستِ مبارک سے آپ کے قلبِ شکستہ کی حلاوتِ ایمانی کے میٹیریل سے تعمیر ہوگی۔ آپ میٹیریل بھی تو دیکھیں! یہ سب سے قیمتی میٹیریل ہے، اللہ تعالیٰ حلاوتِ ایمانی کے میٹیریل سے اپنے عاشقوں کے شکستہ اور ویران قلب کی تعمیر فرماتے ہیں۔ دنیا کی حکومت بھی یہی کرتی ہے، اگر دنیا میں کہیں زلزلہ آجائے، مکانات میں دراڑیں پڑجائیں،شیشے کھڑکیاں ٹوٹ جائیں تو حکومت اعلان کرتی ہے کہ جہاں زلزلہ آیا ہے وہ علاقہ آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور  حکومت ان کے مکانات کی تعمیر ان کے دیواروں کی، دراڑوں کی تعمیر شاہی خزانے سے کرے گی، شیشے اور کھڑکیوں کی ٹوٹ پھوٹ کا تدارک کرے گی، تلافی کرے گی، نئی دیوار اور جدید شیشہ لگائے گی اور ایک بات اور کرے گی کہ اس سال ان کے تمام ٹیکس کو بھی معاف کردے گی۔ 
جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے قلب کی بری خواہشات کو ترک کرتا ہے اور حسینوں سے نظر بچا کر دل پر غم اٹھاتا ہے اس کے ٹوٹے ہوئے دل کی دیواروں کے شگافوں اور دراڑوں کو، دل کی کھڑکیوں اور شیشوں کے ٹوٹے ہوئے تمام تعمیری اجزاء کو اللہ تعالیٰ حلاوتِ ایمانی کے میٹیریل سے تعمیر کرتے ہیں اور اس قلب کو اپنی تجلی خاص عطا کرتے ہیں اور اپنی ولایت کے لیے قبول فرماتے ہیں۔ شاعر کہتا ہے؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت 7 1
3 مخلوقاتِ کائنات مظاہرِ قدرتِ الٰہیہ ہیں 8 1
4 کلمہ کی تکمیل اجتناب عن المعصیت پر موقوف ہے 8 1
5 بیویوں سے حسن سلوک کی تدابیر 9 1
6 غمِ حسرت کا انعام مولیٰ کی ذات ہے 10 1
7 اللہ کے راستے کا غم رشکِ ملائکہ ہے 11 1
8 ظاہر و باطن کو تابع آدابِ بندگی کرنا مقصود ہے 13 1
9 داڑھی کتنی رکھنا واجب ہے؟ 14 1
10 بدنظری شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے 15 1
11 حسنِ فانی کی بے ثباتی کا تذکرۂ عبرتناک 16 1
12 اللہ کے عشق کی مے تیز و لبریزکس کو عطا ہوتی ہے؟ 18 1
13 بندے کو اللہ سے کسی لمحہ دوری نہیں ہے 18 1
14 عشق مجازی کی بےچینی و بے سکونی 19 1
15 خزانۂ محبتِ الٰہیہ کا مخزن 20 1
16 اللہ پر فدا ہونے کا سب سے آسان طریقہ 21 1
17 سکون حاصل کرنے کا فوری حل 22 1
18 علم کی اقسام 23 1
19 سکونِ کامل صرف اللہ ہی کی یاد میں ہے 23 1
20 سکونِ دل کی تباہی کا سبب 25 1
21 گناہوں میں ملوث رکھنے کے لیے شیطان کا ایک حربہ 26 1
22 قلبِ شکستہ کی تعمیر نو کے اجزاء 27 1
23 آیت اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کی عالمانہ شرح 28 1
24 حیاتِ اولیاء پر نزولِ سکینہ 29 1
25 تخلیق ِانسانیت کا اصل مقصد 29 1
26 منافقین کا صحابہ کو طعنہ 30 1
27 منافقین کے طعنہ پر اللہ تعالیٰ کا جواب 30 1
28 آیت اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ کی عجیب علمی شرح 31 1
29 صحابہ کی توہین کرنے والوں کی جہالت پر استدلال 31 1
30 جہالت کی اقسام 32 1
31 آخرت کا انجام متقیوں کے ہاتھ میں ہے 32 1
32 عاشقِ مولیٰ اور فاسق ِلیلیٰ کی منفرد تمثیل 33 1
33 گناہوں پر تلخیِ حیات کی وعید 34 1
Flag Counter