Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

37 - 42
ایک کلمہلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ  سکھادیا کہ ہمیں نہیں ہے طاقت گناہ سے بچنے کی مگر جب اﷲ ہماری حفاظت فرمالے اورنہیں ہے ہمیں طاقت اﷲ کی عبادت کی مگر جب اللہ توفیق عطا فرمائے، مدد فرمائے۔ تو اس کلمہ کی برکت سے ہمیں نماز پڑھنا آسان ہوجائے گا۔ کیوں کہ  نماز بڑی بھاری چیز ہے، طواف کرنا آسان ہے، صفا مروہ کی دوڑ میں خوب مزے آرہے ہیں، کنکری مارنے میں بھی مزے آرہے ہیں، لیکن نماز میں اﷲاکبر کے بعد اب نہ بول سکتے ہیں نہ اِدھر اُدھر تاک جھانک کرسکتے ہیں۔ اسی لیے اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَ اِنَّہَا لَکَبِیۡرَۃٌ اِلَّا عَلَی الۡخٰشِعِیۡنَ21؎
نماز بہت بھاری چیز ہےمگر جن کے قلوب میں خشوع ہو ان پر کچھ بھاری نہیں، لیکن ہر ایک کو یہ مقام حاصل نہیں، اور جن کو حاصل ہے ان کے لیے مزید آسانی ہوجائے گی۔ لہٰذا یہاں لَبَّیْکَ  نہیں سکھایا عاجزی سکھائی، آہ و زاری کرو۔لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ  اسی عاجزی کا سبق دیتا ہے کہ اے اﷲ! آپ کی رحمت کے سہارے ہم مسجد تک آسکتے ہیں۔ اگر اسلام اﷲ کی طرف سے نہ ہوتا کوئی دنیاوی آدمی بناتا تو اس میں یہی کہتا کہ ربّا بلا رہے ہیں لہٰذا  لَبَّیْکَ کہو کہ ابھی آرہا ہوں اے ربّا! بس ابھی آرہا ہوں نماز کے لیے۔ واہ رے اسلام! اﷲ نے ہمیں عاجزی سکھائی کہ اس کلمے کی برکت سے میری مدد اور یاری حاصل کرو، تم زاری کرو ہم یاری کریں گے۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ حاصلِ زاری ہے اور اس کے اندر  میری یاری کی ضمانت ہے۔
عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں
تو آج جو میں نے آپ کو اپنے اشعار سنوائے کیا یہ وعظ نہیں ہے؟ یہ اشعار بھی وعظ ہیں، ہر شعر وعظ ہے  ؎
شاعری  مدِّ نظر   ہم   کو    نہیں 
وارداتِ دل لکھا  کرتے   ہیں ہم
یہ حضرت شاہ فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی کا شعر ہے، ہر شعر شاعر کی تاریخ ہوتا ہے  ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter