Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

29 - 42
حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب
حکیم الامت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ کے بھتیجے مولانا شبیر علی مرحوم نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے ایک آدمی سے کہا کہ سگریٹ نہ پیا کرو وہ پیتا رہا اور ہم بھی کہتے رہے اور تعداد لکھتے رہے، سو دفعہ کہا تب تک نہیں چھوڑی، جب ایک سو ایک دفعہ ہوا تو اس نے چھوڑ دی۔ تو معلوم ہوا کہ نیک کام کے لیے کہتے رہو، ایک دن آئے گا کہ وہ مان جائے گا، اﷲ کے ہاں وہ دن لکھا ہوتا ہے کہ اتنی دفعہ کہنے پر اس کے دل پر اثر ہوگا اور چوٹ لگ جائے گی۔
 حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کانپور کے مدرسہ جامع العلوم کے بیت الخلاء میں تھے، باہر دو آدمی باتیں کررہے تھے، ایک نے کہا کہ ہم نے ایک آدمی کو پچاس دفعہ کہا کہ نماز پڑھا کر، وہ نہیں پڑھتا، تھک کر میں نے کہنا ہی چھوڑ دیا تو دوسرے نے کہا کہ آپ نے غلطی کی، وہ تو بے نمازی بنا رہا، بُرے کام پر اَڑا رہا اور تم نے نمازی بنانے کے نیک کام کو چھوڑ دیا۔ جب وہ بُرائی پر قائم تھا تو تم کو بھلائی پر قائم رہنا چاہیے تھا، برابر کہتے رہنا چاہیے تھا۔
تو جو عورت اپنے شوہر کو بار بار کہتی رہے کہ میاں داڑھی رکھ لو، داڑھی رکھنا واجب ہے تو ان شاء اللہ ایک دن وہ رکھ ہی لے گا۔ ہمارے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی شکل داڑھی کی زینت سے مزین تھی، اگر داڑھی رکھنے سے شکل خراب لگتی تو اﷲ نبیوں کوداڑھی رکھوا کر اپنے پیاروں کو بدشکل نہ بناتا۔ داڑھی پر میرے شاگرد کا شعر ہے   ؎
اگر داڑھی کے رکھ  لینے  سے  چہرہ  بدنما  لگتا
تو پھر داڑھی مرے سرکار کی سنت نہیں ہوتی
داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ
اب ایک سنت بھی سیکھ لو، وضو کرتے وقت داڑھی میں خلال کیسے کرتے ہیں؟ داڑھی میں خلال کرنے کی سنت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کے چلّو میں پانی لے کر بالوں کی جڑوں کو ملو پھر ہتھیلی کا رُخ آسمان کی طرف رکھتے ہوئے انگلیوں کو بالوں کی جڑوں سے باہر کی طرف نکالتے ہوئے یہ کہو ھٰکَذَا اَمَرَنِیْ رَبِّیْ یعنی مجھ کو میرے رب نے اسی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter