Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

19 - 42
تو جس شخص کو اپنی حرام آرزو سے بچنے کی توفیق اور حوصلہ اور شیرانہ ارادے نصیب ہوجائیں وہ لومڑی کی طرح سلوک طے نہ کرے گا وَلَا یَرُوْغُ رَوْغَانَ الثَّعَالِبِ اس کا ہر خونِ آرزو اس بات کی علامت ہے کہ اس کو جلد اﷲ ملنے والا ہے۔ لیلیٰ سے نظر بچانا دلیل ہے کہ اب اس کو مولیٰ ملنے والا ہے۔ اﷲتعالیٰ اپنے جن عاشقوں کو دین کے سرکاری کام کے لیے قبول فرماتے ہیں ان  کو مٹی کے کھلونوں میں ضایع نہیں کرتے، یہ مٹی کے کھلونے ہیں جو چل پھر رہے ہیں، دنیا کے جتنے حسین ہیں سب مٹی کے کھلونے ہیں، اﷲ تعالیٰ اپنے عاشقوں کو  تصنیف وتالیف، درسِ حدیث، درسِ تفسیر، درسِ عشق اور درسِ محبت و معرفت سکھانے کے لیے منتخب کرتے ہیں، ہزاروں لاکھوں میں سے ان کا انتخاب ہوتا ہے   ؎
نہ ہر گوہرے دُرَّۃُ التَّاج شد
نہ ہر مُرسلے اہلِ معراج  شد
برائے سر انجام   کارِ ثواب
یکے از ہزاراں شود انتخاب
ہر موتی بادشاہ کے تاج میں نہیں لگتا، ہر رسول اہلِ معراج نہیں ہوتا، دین کا کام سرانجام دینے کے لیے ہزاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب ہوتا ہے۔
زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے
مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ کا ایک قصہ بیان کرتا ہوں۔ ایک تاجر نے ایک چڑیا کو قید کرکےپنجرے میں بند کر دیا، تو جس شہر سے اسے قید کر کے لایا تھا جب کسی تجارت سے اسی شہر جانے لگا تو چڑیا سے کہا کہ جس گلستان اور جس چمن میں تمہارا گھونسلہ اور نشیمن تھا میں اسی شہر میں جارہا ہوں، وہاں تمہاری کوئی چڑیا دوست ہے؟ اس نے کہا ہاں ایک چڑیا دوست ہے جس کا فلاں درخت پر نشیمن ہے اس کو میرا پیغام دے دینا کہ میں گرفتار ہوں، پنجرے میں ہوں اور یادِ گلستاں سے ہر وقت چشم تر ہوں اور میری چشم اشکبار اور قلب مضطر ہے۔ تاجر نےسوچا کہ یہ پیغام دینے میں کیا نقصان ہے، اس نے جاکر اُس چڑیا کو تلاش کیا اور کہا کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter