Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

35 - 42
کہ اپنی بے اصولی سے اس کو فرار نہ اختیار کرنا پڑے لیکن اگر کوئی اپنے تکبر یا اپنی خباثتِ طبع یا اکڑفوں سے شیخ کو نظر انداز کرکے بھاگ جائے تو سمجھ لو کہ اس کو دوسرے عاشقین اور بہت باوفا مرید ملنے والے ہیں، اس کی دلیل ہے:
مَنۡ یَّرۡتَدَّ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَسَوۡفَ یَاۡتِی اللہُ بِقَوۡمٍ17؎
اگر کوئی دین سے مرتد ہوجائے تو اﷲ اس کے بدلے عاشقوں کی ایک قوم لائے گا۔ میرا تجربہ ہے کہ ایک دو مرید بھاگے تو اﷲ نے دس بھیج دیے اور نہایت عاشق باوفا، جان ومال سے فدا۔ تو چند لوگ مرتد ہوگئے تو اﷲ تعالیٰ نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو ایک قوم عطا فرمائی، لہٰذا یہ ساری سنتیں اولیاء اﷲ و مشایخ  کو بھی ملتی ہیں۔ بعض لوگ دل سے ساتھ نہیں رہیں گے، وہ ٹوہ لگاتے ہیں کہ یہاں کیا کیا کیڑے ہیں اور اگر کیڑے نہیں نکالتے تو بقول قرار صاحب کیڑے ڈال دیتے ہیں۔
حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ سے دور دور سے لوگوں نے فیض اٹھایا، جونپور سے ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ، اعظم گڑھ سے دوخلیفہ شاہ وصی اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اور شاہ عبدالغنی رحمۃ اﷲ علیہ، ہردوئی سے حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم غرض ہرطرف سے فیض لینے والے ہوئے مگر تھانہ بھون میں چراغ تلے اندھیرا تھا، سب حضرت کی غیبت کرتے تھے کہ اس بڈھے میں کیا رکھا ہے جو کلکتہ، اعظم گڑھ اور نجانے کہاں کہاں سے لوگ آرہے ہیں، ان میں ایسی کیا خاص بات ہے۔
اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے
لہٰذا جب اچھے باوفا دوست مل جائیں تو شکر ادا کرے، کسی عمل پر فخر نہ کرے کیوں کہ عمل کا وجود قبولیت پر ہے، اگر عمل مقبول ہے تب تو موجود ہے اگر مقبول نہیں ہے تو غیر موجود ہے۔ اس کی دلیل حدیث میں ہے:
 طُوْبٰی لِمَنْ وَّجَدَ فِیْ صَحِیْفَتِہِ اسْتِغْفَارًا کَثِیْرًا18؎
_____________________________________________
17؎    المآئدۃ:54
18؎    سنن ابن ماجۃ:406(3818)،کتاب الادب، باب الاستغفار،المکتبۃ الرحمانیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter