داستان اہل دل |
ہم نوٹ : |
|
ایک کمرے میں دس دس آدمی رہتے ہیں تو جس کمرے میں دس نمازی ہوں اس میں ایک بے نمازی کو چھوڑدو، وہ کب تک بے نمازی رہے گا۔ تو جو خدا کا عاشق نہ ہو خدائے تعالیٰ کے عاشقوں کے گروپ میں اور گروہ میں وہ اِن (In) ہوجائے اور انٹر (Enter) ہوجائے تو ایک نہ ایک دن اﷲ تعالیٰ کے کرم سے، عاشقوں کی برکت سے وہ اﷲ کا عاشق ہوجائے گا۔ حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح ایک حدیث ہے: اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ 10؎جو آدمی کسی نیک کام کے لیے کسی کو راستہ بتائے جیسے ایک بے نمازی ہے اور کوئی کہے کہ بھئی نماز پڑھا کرو اور اس کے دل میں آگئی اور وہ نمازی بن گیا تو جب تک وہ نماز پڑھے گا اس کا ثواب نمازی بنانے والے کو بھی ملے گا۔ اسی طرح کسی کو اللہ کے لیے مال خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا تو وہ جتنا مال خرچ کرے گا تمہیں بھی اس کا ثواب ملے گا۔ کسی دوست کو تیار کر لیا کہ بھئی مدرسے میں مال خرچ کرنے سے قیامت تک جتنے علماء پیدا ہوں گے تم کو ان سب کا ثواب ملتا رہے گا تو جتنا ثواب اسے ملے گا اتنا ہی ثواب تمہارے اعمال نامہ میں بھی چلا جائے گا۔ اب یہاں ایک عظیم مسئلہ بتاتا ہوں کہ اگر کوئی خاتون اگر آپ سے سوال کرے کہ مردوں کو داڑھی رکھنے کا ثواب ہے اور ہمیں اﷲ نے داڑھی سے محروم رکھا ہے تو ہم خواتین کو، عورتوں کو، لیڈیز کو داڑھی رکھنے کا ثواب کیسے ملے گا؟ تو اس کو کیا جواب دو گے؟ ان سے یہ کہو کہ بہت اچھا ہوا جو اﷲ نے تم کو داڑھی نہیں دی ورنہ مردوں کے لیے مشکل ہوجاتی۔ اور رہا یہ سوال کہ تم کو داڑھی رکھنے کا ثواب کیسے ملے گا؟ تو تم اپنے شوہروں کو داڑھی رکھوا دو اور روزانہ انہیں داڑھی رکھنے کے لیے کہو، بار بار کہنے سے اثر ہوتا ہے، لیکن شیخ کے مشورہ سے کہو۔ _____________________________________________ 10؎جامع الترمذی :95/2،ابواب العلم، باب ماجاء ان الدال علی الخیر کفاعلہ ،ایج ایم سعید