Deobandi Books

داستان اہل دل

ہم نوٹ :

24 - 42
لذتِ   ذکرِ   نامِ   خدا   ہے   چمن
اور غفلت کی دنیا ہے دشت و دمن
دشت جنگل کو اور دمن اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں گاؤں والے کوڑا پھینکتے ہیں جسے کوئی اُٹھانے والا بھی نہیں ہوتا، جہاں کوڑا کرکٹ، غلاظت، نجاست، بھوسہ اور گوبر اسٹاک ہوتا ہے۔ جو اﷲ کو یاد نہیں کرتا اس کی زندگی جنگلی ہے، ویران ہے، برباد ہے، کوڑا کرکٹ کامجموعہ ہے اور دیہاتوں میں کارپوریشن بھی نہیں ہوتی کہ اس کو اٹھا کر لے جائے، لہٰذا وہیں بدبو پھیلتی رہتی ہے۔
محبت بے زباں کی سحر انگیزی
زبانِ عشق کی تاثیر اہلِ دل سے سنتا ہوں
مگر مسحور کرتی ہے محبت بے زباں مجھ  کو
یعنی اللہ کے عاشقوں کے الفاظ و بیان میں زبر دست تاثیر ہوتی ہے لیکن بعض اللہ والے ایسے ہیں جن کے دل میں عشق کا طوفان ہوتا ہے لیکن اس کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہوتے۔ وہ اس لذت اور اس جوشِ محبت کے بیان پر قادر نہیں ہوتے جو وہ دل میں لیے ہوئے ہیں۔ ان کی زبان خاموش رہتی ہے لیکن آنکھوں سے آنسوؤں کا دریا رواں ہوتا ہے۔ ان کی یہ بے زبانی ہزاروں بیان سے زیادہ اثر انگیز ہوتی ہے۔ میرا شعر ہے  ؎
ہے زباں خاموش اور آنکھوں سے ہے دریا رواں
اللہ   اللہ    عشق    کی   یہ   بے   زبانی    دیکھیے
اور  ؎
محبت  میں کبھی  ایسا  زمانہ  بھی گزرتا ہے
زبان خاموش رہتی ہے مگر دل روتا رہتا ہے
مولانا رومی فرماتے ہیں   ؎
گرچہ تفسیر  زباں   روشن  گر  است
لیک عشقِ بے زباں روشن تر  است
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرا ہر شعر تاریخِ محبت ہے 8 1
3 اللہ پر پوراجہاں فدا کرنے کا مطلب 8 1
4 اللہ خونِ تمنا سے ملتا ہے 10 1
5 خونِ تمنا کی عظمت 11 1
6 عشقِ حقیقی کی تکمیل گناہ سے بچنے کاغم اُٹھانے سے ہوتی ہے 12 1
7 اللہ کی ہر وقت ایک نئی شان ہے 12 1
8 خونِ تمنا مطلع آفتابِ نسبت ہے 13 1
9 حسن پرستی قابل صد افسوس ہے 15 1
10 حسنِ فانی سے دل لگاناعلامتِ کر گسیَّت ہے 15 1
11 خونِ تمنا اور مقامِ ابراہیم ابنِ ادہمرحمۃ اللہ علیہ 16 1
12 ایک لطیفہ 17 1
13 خیانتِ عینیہ و قلبیہ دونوں سے بچنے کی تلقین 17 1
14 زندہ حقیقی بُری خواہشات کو مردہ کرنے سے ملتا ہے 19 1
15 تاثیر دردِ نہاں 20 1
16 داستانِ اہلِ دل کا سبق 21 1
17 حضرت والا کی صحبتِ اہل اللہ اور مجاہدات 21 1
19 حضرت والا کا ادبِ اساتذہ اور اُس کے ثمرات 23 1
20 محبت بے زباں کی سحر انگیزی 24 1
21 گلستانِ قربِ الٰہی کی یاد کا فیض 25 1
22 سببِ صحرا نوردی 25 1
23 بیانِ محبت کی کرامت 26 1
24 نسبت اہلِ نسبت ہی سے ملتی ہے 27 1
25 حدیث اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِکَفَاعِلِہٖ کی تشریح 28 1
26 حکمت کے ساتھ نصیحت کرتے رہنے کی ترغیب 29 1
27 داڑھی کے خلال کا مسنون طریقہ 29 1
28 حدیثِ مذکور سے متعلق ایک علمِ عظیم 31 1
29 بغیر صحبتِ شیخ کیفیتِ احسانیہ حاصل نہیں ہوسکتی 31 1
31 نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے 32 1
32 مجاہدہ بقدرِ استطاعت فائدہ مند ہے 33 1
33 حضرت مولانا فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہکا عشقِ شیخ 34 1
34 مشایخ کو ایک اہم نصیحت 34 1
35 اعمال کا وجود قبولیت پر موقوف ہے 35 1
36 اَذان کے بعد کی دعا اوراس کی شرح 36 1
37 عارفانہ اشعار وعظ سے کم نہیں 37 1
38 پیشِ لفظ 7 1
Flag Counter