Deobandi Books

لذت اعتراف قصور

ہم نوٹ :

31 - 42
کے کہ میرے لیے میرے حضرت سے بڑا کوئی پیر نہیں۔ یہ حکیم الامت کا جملہ ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ واقعی مجدد ہیں۔
معترضانہ مزاج والوں کے لیے ہدایت
بعض لوگوں کی عقل اتنی تیز ہوتی ہے، وہ اتنے ذہین ہوتے ہیں اور ان میں اعتراضات کا اتنا مادّہ  ہوتا ہے کہ ان کو بزرگوں کی بات بات پر اعتراض پیدا ہوتا ہے۔ تو فرض کرلو ان کو دنیا میں کسی شیخ سے مناسبت نہیں ہوتی، ہر شخص میں ان کو کیڑا نظر آتا ہے، تو ایسے لوگوں کے لیے حضرت حکیم الامت نے فرمایا کہ ایسے لوگ کسی شیخ کے پاس جاکر نہ رہیں، خط و کتابت سے اصلاح کرائیں کیوں کہ قریب رہیں گے تو اعتراضات میں مبتلا رہیں گے اور بدگمانی کی وجہ سے شیخ کے فیض سے محروم رہیں گے اور اگر خط و کتابت کے ذریعے ہی اصلاح کرانے لگیں تو ان شاء اﷲ محروم نہیں رہیں گے مگر یہ شاذ و نادر کا مسئلہ ہے، دنیا میں شاید ہی کوئی آدمی ایسا ہو جس کی یہ حالت ہو، بہرحال یہ حکیم الامت کی شان ہے کہ ایسے مسئلے کو بھی حل فرمادیا لیکن میں پناہ چاہتا ہوں ایسے مزاج سے کہ جس کو کسی شیخ سے مناسبت نہ ہو، اگر مزاج عاشقانہ ہے تو ان شاء اﷲ سب کام آسان ہوجائے گا۔ اور حکیم الامت فرماتے ہیں کہ اعتراض دو وجہ سے ہوتا ہے: نمبر ۱) یا تو جاہل ہے، نمبر ۲) یا قلّتِ عشق ہے، قلّتِ محبت ہے۔
اپنی ناراضگی کو مرید پر ظاہر نہ کرنا شیخ پر حرام ہے
تو شیخ کے معاملے میں ایک جملہ سیکھ لو، جب خطا ہو اور شیخ گرفت کرلے، تو فوراً کہو کہ معافی چاہتا ہوں۔ بولو یہ کام آسان ہے یا نہیں؟ یا یہ پرچہ مشکل ہے۔ (احقر راقم الحروف نے عرض کیا کہ بعض وقت احساس نہیں ہوتا اور ہم سمجھتے ہیں کہ شیخ ہم سے خوش ہیں حالاں کہ     شیخ کاقلب مکدر ہوتا ہے تو اس کا کیا علاج ہے؟اور بعض وقت شیخ کے معاف کر دینے کے بعد بھی شیطان بہکاتا ہے کہ شیخ نے دل سے معاف نہیں کیا۔ اس پر حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ) یہ بدگمانی کرنا کہ شیخ ناراض ہے، حرام ہے، جب تک کہ وہ مرید پر ظاہر نہ کردے کہ تم سے یہ خطا ہوئی اور میں تم سے ناراض ہوں، یہ شیخ کی ذمہ داری ہے، دل میں ناراضگی رکھنا اور مرید کو آگاہ نہ کرنا یہ فعل شیخ کے لیے حرام ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَاءِ…الخ کی عجیب تشریح 7 1
3 جَہْدِ الْبَلَاءِ کی پہلی شرح 7 1
4 جَہْدِ الْبَلَاءِ کی دوسری شرح 10 1
5 دَرْکِ الشَّقَاءِ کی شرح 10 1
6 شاہراہِ اولیاء کو مت چھوڑو 11 1
7 یُرِیۡدُوۡنَ وَجۡہَہٗ کے لیے ارادۂ خونِ تمنا بھی ضروری ہے 12 1
8 باوفا، باحیا، باخدا رہو 13 1
9 قدرتِ تقویٰ ہر ایک میں ہے 14 1
10 شیخ کے مواخذہ پر اعترافِ قصور کی تعلیم 15 1
11 آیت رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ … الخ سے ادبِ اعترافِ قصور کی دلیل 16 1
12 بے ادبی کا سبب کبر ہے 18 1
13 اغلاط کی تاویلات میں نقصان ہی نقصان ہے 18 1
14 شیخ کی نظر مرید کے تمام مصالحِ دینیہ کو محیط ہوتی ہے 20 1
15 خدمتِ شیخ کے لیے عقل و فہم کی ضرورت ہے 21 1
16 دو نعمتیں:۱)اتباعِ سنت،۲)رضائے شیخ 21 1
17 شیخ دروازۂ فیض ہے 21 1
18 عقل عقل سے نہیں فضل سے ملتی ہے 23 1
19 اصلی عاشقِ شیخ 24 1
20 موذی مرید 26 1
21 حضرت والا کی ایک خاص دعا 26 1
22 رموزِ احکامِ الٰہیہ کے درپے نہ ہوں 27 1
23 دین کا کوئی مسئلہ یا بزرگوں کی کوئی بات سمجھ نہ آنے پر کیا کرنا چاہیے؟ 28 1
24 شیخ کی کوئی بشری خطا نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ 28 1
25 شیخ کی بُرائی کرنے والے کا علاج 29 1
26 معترضانہ مزاج والوں کے لیے ہدایت 31 1
27 اپنی ناراضگی کو مرید پر ظاہر نہ کرنا شیخ پر حرام ہے 31 1
28 شیخ سے بدگمانی حماقت ہے 32 1
29 شیخ پر شانِ رحمت کا غلبہ ہونا چاہیے 33 1
30 شیخ سے بدگمانی شیطانی چال ہے 34 1
31 شیطان قلبِ مومن کو غمگین رکھنا چاہتا ہے 35 1
32 سُوْءِ الْقَضَاءِ کی شرح 36 1
33 بعض کفار کے قلوب پر مہر ِکفر ثبت ہونے کی وجہ 37 1
34 شَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ کی شرح 39 1
35 ازالۂ حجاباتِ معصیت کے لیے ایک دعااوراس کی شرح 40 1
Flag Counter